ممدوح کے معنی

ممدوح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَم + دُوح }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تعریف کرنا","تعریف کیا گیا","جس کی تعریف کی جائے","قابل تعریف","لائق ستائش","مدح کیا گیا","وہ شخص جس کی تعریف میں کسی شاعر نے قصیدہ لکھا ہو","وہ شخص جس کی تعریف میں کسی شاعر نے قصیدہ لکھا ہوا","وہ شخص جس کی تعریف کی ہو"]

مدح مَدْح مَمْدُوح

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مَمْدُوحِین[مَم + دُو + حِین]

ممدوح کے معنی

١ - جس کی تعریف کی جائے، جس کی مدح میں شعر کہا گیا ہو۔

"ہر انسان اپنے ممدوح کی غیر شعوری طور پر تقلید کرتا ہے۔" (١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٤٣)

٢ - جس کو تعریف سے یاد کیا گیا ہو، جس کا نظم و نثر میں اوپر تعریف سے ذکر آیا ہو یا آنے والا ہو۔

قصیدہ گو جب ممدوح کی شان میں زبان کھولتے تو موتی رولتے۔" (١٩٩١ء، کانا پھوسی، ١١٧)

٣ - قابل تعریف، پسندیدہ، اچھا۔

"وہ جو ممدوح ٹھہرے تھے، سراوار عتاب بن گئے۔" (١٩٨٩ء، متوازی نقوش، ٢٠٤)

ممدوح کے مترادف

حمید, محمود

ستودہ, محمود, موصوف

ممدوح english meaning

praisedcelebrated; famous; laudable(F. mamdoo|hah) Praiseworthyabove-mentioned [A~مدح]aforesaidlaudable personality. [A~مدح]

شاعری

  • سن اے خامہ آ مطلع چارمی لکھ
    کہ ممدوح کے زور کا اب بیاں ہے
  • تجھ سا ممدوح اور مجھ سا مدح گو
    قہر ہے جس پر پریشاں اس قدر

Related Words of "ممدوح":