مناسب کے معنی
مناسب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُنا + سِب }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٢٥ء کو "سیف الملوک و بدیع الجمال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مانند ہونا","زیبا (ناسب)","نسبت رکھنے والا","نگاہ رکھنے والا"]
نسب مُناسِب
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : مُناسِبات[مُنا + سِبات]
مناسب کے معنی
"دراصل میں نے آپ لوگوں کو اسی ہے یہاں آنے کی زحمت دی ہے کہ مجھے اس ڈرامے کا کوئی مناسب انجام بتائیں۔" (١٩٩١ء، پلٹی ہوئی آواز، ١٥٥)
مناسب کے مترادف
اچھا, ٹھیک, شستہ, روا, سزاوار, درست, معقول, مطابق, موزوں, متناسب, متوازن
بہتر, جائز, جوگ, جوگا, درست, روا, سزاوار, شایاں, لائق, لازم, معقول, موافق, موزوں, موزُوں, واجب, ٹھیک
مناسب کے جملے اور مرکبات
مناسب ترین, مناسب حال
مناسب english meaning
approriatebecomingconvenientcorrespondingfitpropersuitable
شاعری
- شعر صاحب کا مناسب ہے ہماری اور سے
سامنے اُس کے بڑھے گریہ کوئی جا آشنا - عُروسِ لالہ مناسب نہیں ہے مجھ سے حجاب
کہ میں نسیم سحر کے سوا کچھ اور نہیں - اٹھتی جوانی، عضو مناسب سانولی رنگت، ہاے ستم
آنکھیں رسیلی باتیں بھولی چال قیامت ہائے ستم - پرکنا یوسن کربی واجب نہیں
مری عیب چینی مناسب نہیں - رحم آشنا کسو کو اس بستی میں نہ پایا
اسلامیوں کی یاں کے تکفیر ہے مناسب - اب مناسب ہے یہی کیجئے پنجرا خالی
ہم بھی خوش آپ بھی خوش دور کہیں ہو جھنجھٹ - رندوں کو بیت بحثی ناصح سے کیا مناسب
اوقات کرنی ضابع بک سے کیا مناسب - جو جس کے مناسب تھا گردوں نے کیا پیدا
یاروں کے لئے عہدے چڑیوں کے لئے پھندے - رندوں کو بیت بحثی ناصح سے کیا ہے لازم
اوقات کرنی ضایع بک بک میں کیا مناسب - سخن حق کی طرف کانوں کو مصروف کرو
شور باجوں کا مناسب ہو تو موقوف کرو
محاورات
- بہت مناسب ہے
- مناسب جاننا یا سمجھنا