منصب کے معنی
منصب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَن + صَب }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) رُتبہ","اُونچا مرتبہ","جلیل القدر","حد ادب","عام طور پر بفتح سوم استعمال ہوتا ہے جو غلط ہے","قایم ہونے کی جگہ","مدد معاش","وہ بڑا عُہدہ جو اُمرا کو دیا جاتا ہے","وہ وظیفہ جو نسلاً بعد نسلاً مقرر ہوجاتا ہے","کھڑا کرنا"]
نصب مَنْصَب
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : مَنْصَبوں[مَن + صَبوں (واؤ مجہول)]
منصب کے معنی
منصب نہ کلاہ چاہتا ہوں تنہاہوں گواہ چاہتا ہوں (١٩٨٣ء، مہر دو نیم، ١٤٩)
"آخر میں ریاست سے ان کا بیش قرار منصب مقرر ہو گیا تھا۔" (١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٣١٥)
ملی ہے نجد کی جاگیر لیلٰی اس کی عامل ہے پتا پوچھا کرے صحرا میں مجنوں میرے منصب کا (١٨٦١ء، کلیات اختر، ٢٧)
"غالب کے بعد سرسید اور ان کے معاصرین نے ادب کے سماجی منصب کو پہچانا۔" (١٩٩٥ء، افکار، کراچی، ستمبر، ١١)
"خواب کے متعلق رائے زنی کرنا ایک ادبی نقاد کے منصب میں داخل نہیں۔" (١٩٤٦ء، مقالات شیرانی، ٢١٢)
منصب کے مترادف
رتبہ, خدمت, جاہ, قدرت, مرتبہ, عہدہ
پدوی, حق, حوصلہ, حکومت, خدمت, رتبہ, طاقت, عہدہ, عُہدہ, قدرت, مجال, مجسٹریٹی, محل, مرتبہ, مقام, منزلت, موقع, وثیقہ, وظیفہ, کام
منصب کے جملے اور مرکبات
منصب اعلی, منصب افتا, منصب بلند, منصب جلیل, منصب حقیقی, منصب خدائی, منصب دار, منصب داری, منصب داریت, منصب رسالت, منصب شاہی, منصب عالی, منصب کار, منصب نامہ, منصب نبوت, منصب ندیمی, منصب والا, منصب ہزاری
منصب english meaning
postofficestationdignity; ministry((Plural) ????? mana|sib) Office
شاعری
- اہل جاگیر اور منصب دار
ان کا ہونے لگا برآمد کار - نہیں منصب و جا گیر نہیں روز وظیفہ
ہر روز ترا نام وظیفہ ہے ولی کوں