موذی کے معنی
موذی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُو + ذی }
تفصیلات
١ - ایذا دینے والا، دکھ پہنچانے والا، ظالم، تکلیف پہنچانے والا؛ جان کے لیے خطرناک، زہریلا؛ (مجازاً) بخیل، کنجوس، کنٹک (فرہنگ آصفیہ)، شریر، بدذات، نٹ کھٹ، جابر، ظالم۔, m["آزار دینے والا","ایذا دینے والا","بد ذات","تکلیف دہ","دکھ دائی","ستم راں","ستم گار","ستم گر","نیش زن"]
اسم
صفت ذاتی
موذی کے معنی
١ - ایذا دینے والا، دکھ پہنچانے والا، ظالم، تکلیف پہنچانے والا؛ جان کے لیے خطرناک، زہریلا؛ (مجازاً) بخیل، کنجوس، کنٹک (فرہنگ آصفیہ)، شریر، بدذات، نٹ کھٹ، جابر، ظالم۔
موذی کے مترادف
جاں سوز, بھوت
آزاردہ, ایذارساں, بدذات, جابر, زہریلا, شریر, ظالم, مارنیوالا, کبیسر, کنجوس, کنجُوس, کنٹک
موذی کے جملے اور مرکبات
موذی کا مال, موذی گری, موذی مرض, موذی پنا, موذی ترین, موذی بیماری, موذی پن
موذی english meaning
miser. [A~ایذا]miserlyniggardlyniggardly [A~????]obnoxiouspernicioustyrannicalwicked
شاعری
- آبرو ہوگی نہ دنیا میں کبھی موذی کی
آبلہ سانپ کے تالو کا گہر کیا ہوگا - تاک میں تھے ہو بڑے موذی تم اے چھوٹے میاں
کر گئے خایہ زہر مار انگور آپ - بیچ میں موذی کے مت آاک ذرا بچ کھیل تو
آشنائی پر نہ جاے مرد احمق سانپ کی - موذی ، سیاہ بخت ، سیہ دل ، سیاہ فام
کھاتا تھا لاکھ بل جو کوئی لے علی کانام - سہا یہ دل کہ بن گئی موذی کی جان پر
ناوک زمیں پہ تھا تو کماں آسماں پر - غریب آزار ہے وہ شخص جو پالے ہے موذی کو
کہ قوت باز کو دینا ستم کرنا ہے لک لک پر - یاں زہر دے تو زہر لے، شکر میں شکر دیکھ لے
نیکوں کو نیکی کا مزہ موذی کو ٹکر دیکھ لے - یہ موذی کئی ناخبردار فن
نئی ناگنیں جن کے ٹیکوں پہ پھن - کیا ہے آز کے موذی کو قبل ایدا قتل
خلاف نفس کی لے کر جراز بندہ نواز
محاورات
- سخی کا سربلند (موذی کی گور تنگ)
- شاکر کو شکر موذی کو ٹکر
- شکر خورے کو (خدا شکر ہی دیتا ہے)۔ شکر ہی ملتی ہے۔ شکر خورے کو شکر موذی کو ٹکر
- شکر خورے کو شکر ‘ موذی کو ٹکر
- مال موذی نصیب غازی
- موذی کا مال سب کو حلال
- موذی کا مال نکلے پھوٹ کر کھال
- موذی کو نماز چھوڑ کر ماریئے
- نیکی کرنے والے کو نیکی کا مزہ اور موذی کو ٹکر کا
- ہاتھ پاؤں بچائیے موذی کو (تڑفائیے) تڑکائیے