موم کے معنی

موم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ موم (و مجہول) }

تفصیلات

١ - چکنا، نرم اور سفید مادہ جو شہد کی مکھیوں کے چھتے میں سے شہد کے ساتھ نکلتا ہے، شہد کے چھتے کا روغن جو شمع اور دیگر اشیا کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے نیز دواءً مستعمل۔, m["(تشبیہاً) نرم","روغن شہد","شہد کی مکھیوں کا فُضلہ","مَدُر مَیل","وہ چکنا اور زرد مادہ جو شہد کی مکھیاں جمع کرتی ہیں اور اس سے اپنا چھتا بناتی ہیں اور خانوں کا منہ بند کرتی ہیں","وہ چکنا اور نرم مادہ جسے شہد کی مکھیاں شہد کے ساتھ جمع کرتی ہیں"]

اسم

اسم نکرہ

موم کے معنی

١ - چکنا، نرم اور سفید مادہ جو شہد کی مکھیوں کے چھتے میں سے شہد کے ساتھ نکلتا ہے، شہد کے چھتے کا روغن جو شمع اور دیگر اشیا کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے نیز دواءً مستعمل۔

موم کے جملے اور مرکبات

موم کی مریم, موم کی مورت, موم کی ناک, موم کے آدمی, موم کے بت, موم کیڑا, موم کا, موم کا پتلا, موم کا سانپ, موم کافوری, موم کی پتلی, موم کی گولی, موم پیچ, موم جامہ, موم چینا, موم دل, موم دلی, موم روغن, موم بتی, موم پارہ, موم جادو

موم english meaning

wax

شاعری

  • کُھل گیا موم کی مریم کی طرح آخر کار
    سنگدل جس کو سمجھتے تھے ہمیں سا نکلا
  • موم ہوئے پگھل گئے‘ سنگ بنے چٹخ گئے
    پھر بھی زباں سے آج تک ہم نے گلہ نہیں کیا
  • موم کی سیڑھی پہ چڑھ کر چھوررہے تھے آفتاب
    پھول سے چہروں کو یہ کوشش بہت مہنگی پڑی
  • آنکھوں میں موم ڈال کے بیٹھیں گے کب تلک
    آئینوں سے چھپائیں گے یہ راز کس طرح!
  • پتھر مجھے کہتا ہے مراچاہنے والا
    میں موم ہوں اس نے مجھے چھوکر نہیں دیکھا
  • مرے ساتھ چلنے کے شوق میں بڑی دھوپ سرپہ اٹھائے گا
    تراناک نقشی ہے موم کا کہیں غم کی آگ گھلانہ دے
  • جب ذرا شام کچھ بے تکلف ہوئی برگزیدہ فرشتوں کے پرپخ گئے
    رات کا دیپ سورج بجھادے اگر، موم کے پاک چہرے پگھل جائیں گے
  • سب ہی جگ ملیا رام انمیل ہے
    بلے موم آتش کنے تیل ہے
  • موم دونوں کو کیا نالہ آتش خونے
    سنگ کو سنگ نہ آہن کو یہ آہن سمجھا
  • ہونٹ پپڑاے جو اس کی گرمئی صحبت سے رات
    جھاڑ میں شمعیں پگھل کر موم روغن ہو گئیں

محاورات

  • بدن موم ہونا
  • بنئے کا منہ گراہ اور پیٹ موم
  • پتھر موم ‌ہونا
  • پتھر موم نہیں ہوتا
  • پتھر موم کرنا
  • پتھر کا دل موم (نرم) ہوجانا
  • پتھر کو موم بنانا یا کرنا
  • پتھر کو موم کرنا
  • دل موم ہونا
  • رنڈی موم کی ناک ہوتی ہے

Related Words of "موم":