مٹھائی کے معنی

مٹھائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مِٹھا + ای }

تفصیلات

١ - مقررہ طریقوں سے آٹے یا میدے اور چینی دودھ وغیرہ سے بنائی ہوئی میٹھی اشیا جو عموماً حلوائی بناتے ہیں، شیرین؛ جیسے: لڈو، پیڑا، جلیسی اور گلاب جامن وغیرہ نیز میٹھی چیز۔, m["(گنوار) گڑ","پتلا گُڑ","راب سیرا","شیرنی جیسے لڈو","مٹکے کا گُڑ","میٹھا پن","میٹھا پکوان","میٹھی چیز","وہ پکوان جس میں مٹھاس ہو اور جو عام طور پر حلوائیوں کی دکان پر بکتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ

مٹھائی کے معنی

١ - مقررہ طریقوں سے آٹے یا میدے اور چینی دودھ وغیرہ سے بنائی ہوئی میٹھی اشیا جو عموماً حلوائی بناتے ہیں، شیرین؛ جیسے: لڈو، پیڑا، جلیسی اور گلاب جامن وغیرہ نیز میٹھی چیز۔

مٹھائی کے مترادف

ٹافی, لڈو

برفی, پیڑا, حلوا, راب, سِیر, شیرینی, قند, مٹھاس

مٹھائی کے جملے اور مرکبات

مٹھائی فروش, مٹھائی گر, مٹھائی والا

مٹھائی english meaning

confection [~?????]

شاعری

  • کچھ پکتا ہے کچھ بھنتا ہے پکوان مٹھائی پٹی ہے
    جب دیکھا خوب تو آخر کو نہ چولھا بھاڑ نہ بھٹی ہے
  • ابرو کی چین دور کر آخر سنو گے تم
    یہ ترشی ایک روز مٹھائی ہو جاویگی
  • بو الہوس گو کریں تیرے لب شرییں پہ ہجوم
    تلخ مت ہو کہ مٹھائی سے مگس آتی ہے
  • کیا ذوق عبادت ہو ان کو جو مس کے لبوں کے شیدا ہیں
    حلوائے بہشتی ایک طوف ہوٹل کی مٹھائی ایک طرف
  • وہ گود اٹھا کر خوش ہوتے جیونار میں لائے دونوں کو
    تھے جتنے واں انبار لگے اور ڈھیر مٹھائی کے تھے جو
  • فیض گونگی مٹھائی ہیں وہ لب
    پر مرا منہ کبھی نہ میٹھا کیا
  • گونگے کی ہے مٹھائی جانے ہے وہ یہ لذت
    جس نے کسی صنم کی منہ میں زبان لی ہے
  • مٹھائی سوں لب چار یوں مل اتھے
    کہ ہرگز یکایک چھٹتے نہ تھے
  • درد میٹھا ہے تنک لون چھڑک سینے میں
    خوش لگے ہیں جو مٹھائی پہ سلونا ہووے
  • نہ لے میوا کسی کا اور نظر مت کر مٹھائی پر
    دہن تیرا ہے پستہ اور لب شیریں امرتی ہے

محاورات

  • بازار کی مٹھائی جس نے چاہی کھائی
  • بازار کی مٹھائی سے نر باہ نہیں ہوسکتا
  • بھسکڑ کے داماد کو بھات ہی مٹھائی
  • بہت مٹھائی میں کیڑے پڑتے ہیں
  • تیل نہ مٹھائی چولہے دھری کڑھائی
  • زیادہ مٹھائی میں کیڑے پڑتے ہیں
  • سانٹے کی سگائی سیدھے۔ تیل کی مٹھائی سیدھے
  • گیا ‌مرد ‌جن ‌کھائی ‌کھٹائی۔ ‌گئی ‌رانڈ ‌جن ‌کھائی ‌مٹھائی
  • لڑائی میں مٹھائی (لڈو) نہیں بٹتی (بٹتے)
  • مٹھائی سے منہ بھر دینا

Related Words of "مٹھائی":