مکتوب کے معنی

مکتوب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَک + تُوب }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤١ء کو "دیوان شاکر ناجی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["لکھنا","(اسم مذکر) خطوط کا طومار یا ایک لمبا کاغذ","(اسم مذکر) خطوط کا طُومار یا ایک لمبا کاغذ","بہت سے اکٹھے خط جو لڑکوں کو پڑھانے کے واسطے جوڑ دیتے ہیں","بہت سے جڑے ہوئے خطوں کا مُٹّھا جو مبتدی قلمی عبارت کے پڑھنے کے لئے جوڑ کر لپیٹ لیتے ہیں","لکھا گیا","لکھا ہوا"]

کتب مَکْتُوب

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع استثنائی : مَکْتُوبات[مَک + تُو + بات]"]

مکتوب کے معنی

["١ - لکھا گیا، لکھا ہوا، تحریر شدہ، تحریری، مدقوم۔"]

["\"یہ خاکسار شاہد احمد، ساقی کے مدیر مولری شاہد احمد دہلوی تھے اور اس مکتوب کا مخاطب ان سطور کا راقم۔ (١٩٨٣ء)"]

["١ - خط، مراسلہ، چِٹھی، رقعہ، نامہ۔","٢ - مطبوعہ، مراسلہ۔","٣ - خطوں کا طومار یا لمبا کاغذ جس میں بہت سے خطوط جوڑے دیے جاتے ہیں خطوں کا البم (بیشتر پرانے ڈھنگ کے مکتوب میں بچوں کو قلمی تحریر پڑھنے کی مشتق کرانے کے لیے رائج اور مشتمل)","٤ - [ اصطلاح انشا ] جو تحریریں وزرا و امراء سے علاقہ رکھتی ہیں ان کو مکتوب کہتے ہیں چھوٹا بڑے کو لکھے تو عریضہ اور بڑا چھوٹے کو لکھے تو رقعہ (صدائے عام، دہلی، جون 23)"]

[" تیری تحریر میں اگلی سی حرارت ہے ہنوز تیرے مکتوب میں پہلا سا گلہ ہے اب بھی (١٩٩٥ء، افکار (نوشاد نوری)، کراچی، جولائی، ٢٨۔)","\"قائداعظم محمدعلی جناح نے ٹائمز آف انڈیا میں ایک مکتوب کے ذریعے مسلمانوں اور ہندوؤں کو . جمع ہونے کی دعوت دی\" (١٩٨٤ء، قائداعظم کے مہ و سال، ٢٩)","\"ہم آسمان کو اس طرح لپیٹیں کے جیسے خطوں کا مکتوب لپیٹ لیا جاتا ہے\" (١٨٩٥ء، ترجمۂ قرآن مجید، نذیر احمد، ٥٢،٩:٢)"]

مکتوب کے مترادف

چٹھی, رسالہ, نسخہ, نوشتہ

پاتی, پتر, ترسُّل, چٹھی, خط, رقعہ, شقہ, صحیفہ, محررہ, مراسلہ, مرقوم, مرقُوم, نامہ, نگارشتہ, نمیقہ, نوشتہ

مکتوب کے جملے اور مرکبات

مکتوب شوق, مکتوب گرامی, مکتوب نگار, مکتوب نگاری, مکتوب نویس, مکتوب نویسی, مکتوب دستخطی

مکتوب english meaning

((Plural) ?????? makatib|) Letterepistle [A~????]

شاعری

  • سامنے بیٹھ کے میرے‘ مرے نام
    کوئی مکتوب لکھا کرتا تھا
  • دیکھ کر پھول کے اوراق پہ شبنم کچھ لوگ
    ترا اشکوں بھرا مکتوب سمجھتے ہوں گے
  • قامت اس مکتوب کا مضموں خاطر لیایا
    بہوت محظوظ ہوا بہوت خوشی میں آیا
  • یہ جو مکتوب پڑھا اس نے تو غصہ آیا
    موئے تن راست ہوئے لال ہوا، تھرایا
  • لخت دل پر خط لکھا ہوں یار کوں
    داغ دل مہر سر مکتوب ہے
  • قاصد جو آئے خدمت مولا میں بار بار
    حد ہے کہ جمع ہوگئے مکتوب دس ہزار
  • لخت دل پر خط لکھا ہوں یار کوں
    داغ دل مہر سر مکتوب ہے

محاورات

  • ال (١) مکتوب نصف الملاقات
  • المکتوب نصف الملاقات

Related Words of "مکتوب":