مکہ کے معنی

مکہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَک + کَہ }{ مُک + کا }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - بند مٹھی، بند مٹھی کی ہئیت کذائی، گھونسا، ڈک، مُشت، دھموکا۔, m["(عرب) ایک مشہور و مقدس شہر جہاں پیغمبر صلى الله عليه وسلم کی ولادت ہوئی تھی، ہر سال حج کے موقع پر مسلمان لاکھوں کی تعداد میں یہاں جمع ہوتے ہیں","بیت اللہ شریف","عرب کے ایک مقدس اور مشہور شہر کے دارالخلافہ کا نام جس میں محمد صلى الله عليه وسلم نبئ آخر الزّماں پیدا ہوئے","عرب کے ایک مقدس اور مشہور شہر کے دارالخلافہ کا نام جس میں محمد صلى الله عليه وسلم نبئِ آخری الزماں پیدا ہوئے","کعبتہ اللہ"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد ), اسم کیفیت

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : مَکّے[مَک + کے]

مکہ کے معنی

١ - [ لفظا ] زائل کرنا، نکال پھینکنا، دور کرنا۔

"مکہ لغت میں بمعنے زائل کرنا اور کم ہونا پانی کا ہے۔" (١٨٤٥ء، احول الانبیا (ترجمہ) ٢٥٠:١)

٢ - عرب کا ایک مشہور اور نہایت مقدس شہر جس میں خانہ کعبہ واقع ہے اور جہاں حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت ہوئی، صاحب استطاعت مسلمان ہر سال فریضۂ حج ادا کرنے وہاں جاتے ہیں، مکہ شریف، مکہ معظمہ (بطور تلمیح مستعمل)۔

"جدہ سے مکہ کو روانگی کے وقت پہلے طبقہ کو بسوں کے اندر سیٹوں پر بٹھایا جاتا ہے۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٥٩٧)

١ - بند مٹھی، بند مٹھی کی ہئیت کذائی، گھونسا، ڈک، مُشت، دھموکا۔

مکہ کے جملے اور مرکبات

مکہ شریف, مکہء معظمہ, مکہء مکرمہ, مکہ باز

مکہ english meaning

blow with the fistMeccathe birth place of Hazrat Muhammad صلى الله عليه وسلمthe city of Makkah, in Arabia

شاعری

  • مشکل کشائے حاضر و غائب حسین ہے
    خورشید و ماہ مکہ و یثرب حسین ہے
  • بولا یک بڈھی مکہ زن کوں شتاب
    دیا اوس ٹکے خوش کیا بے حساب
  • ایک تل جو توں مکہ دکھاوے
    برسا سو کا پاپ دھلاوے
  • محمود کیری بنتی صاحب اتنیں باتیں
    نبی محمد کی دوستی راکھیں مکہ کا پانیں
  • سچے مکہ شمع ہے تیرا معانی کی مجالس میں
    پھرے چک بال گالاں سوں شمع پر جیوں دھنور پھرتا
  • جب شہ مجہ کوں رین جگاوے
    پیار کرے ہور ہنس مکہ لاوے
  • ہری ہور نیلی جوں بہکاٹ سوں
    اوڑیا مکہ ہوتے رنگ گھبراٹ سوں
  • انگھے بولا پیانے دو بول مکہ تھے کیتے
    امرت کی گھوت پیائی دستی اس میں جم جم
  • سینہ اُس کا سو دریا ہے صفا کا
    دپِے مکہ پر تجلّا مصطفٰے کا
  • جس شہر میں بستا ہے توں سب جگ ہے تیرا معتقد
    مومن کہیں مکہ یہی کافر کہیں بدوار کا

محاورات

  • اونٹ ‌جب ‌بھاگتا ‌ہے ‌تو ‌پچھم ‌کو ‌یا ‌مکہ ‌کو
  • خر عیسٰے اگر بہ مکہ رودچوں بیاید ہنوز خر باشد
  • مکہ گئے نہ مدینہ گئے بیچ ہی بیچ میں پیمبر(حاجی) بہے
  • مکہ میں رہتے ہیں پر حج نہیں کیا

Related Words of "مکہ":