مہینہ کے معنی

مہینہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَہی + نَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور بدلی ہوئی ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی مستعمل ہے۔ فرہنگ آصفیہ میں اس لفظ کے ماخذ زبان اردو جبکہ "علمی اردو لغت" میں سنسکرت بتائی گئی ہے جو قرین قیاس ہے۔ ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیداتِ ہمدانی" میں (مہینے) ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں (مہینا) اور ١٩٠٨ء کو "صبح زندگی" میں (مہینہ) کے املا کے ساتھ مستعمل ملتا ہے۔, m["اجورہ ماہ","اُجُورہ ماہ","ایک رویت ہلال سے دوسری رویت ہلال تک کا زمانہ","تیس یا اس سے کم و بیش دنوں کا وقفہ جو بحساب شمسی مانا گیا ہے","تیس یا اس سے کم و بیش دنوں کا وقفہ جو بحساب شمسی مانا گیا ہے یا ایک رویت ہلال سے دوسری رویت ہلال تک کا زمانہ","سال کا بارھواں حصہ","سال کا بارہواں حصہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : مَہِینے[مَہی + نے]
  • جمع : مَہِینے[مَہی + نے]
  • جمع غیر ندائی : مَہِینوں[مَہی + نوں (و مجہول)]

مہینہ کے معنی

١ - تیس یا اس سے کم و بیش دنوں کی مدت، سال کا بارھواں حصہ، ماہ، ماس، شہر۔

"اسی طرح مہینہ کے بارے میں ربیع الاول، ربیع الثانی اور رجب کا ذکر کیا گیا ہے۔" (١٩٩٠ء، معراج اور سائنس، ١)

٢ - تنخواہ، مشاہرہ، مہینے کے بعد ملازم کو ملنے والی تنخواہ، اُجرت۔

"پھوٹھی اماں اس کو مہینہ بھی تو اسی کا ملتا تھا۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٧)

مہینہ english meaning

monthly salaryمہینا mahi|na

شاعری

  • اس داغ سے چین آئے ہمیں یہ نہیں ممکن
    گرمی کا مہینہ ہے سفر کے یہ نہیں دن
  • شہ سے کب ہوتا ہے مِلنے کا قرینہ دیکھوں
    کیا دِکھاتا ہے محرم کا مہینہ دیکھوں
  • اس داغ سے چین آئے ہمیں یہ نہیں ممکن
    گرمی کا مہینہ ہے سفر کے یہ نہیں دن
  • اس قدر آنسو بہائے ہم نے جل تھل بھر گئے
    لوگ کہتے ہیں مہینہ تو نہ تھا برسات کا

محاورات

  • پل پکھواڑہ گھڑی مہینہ چوگڑھے کا سال۔ جس کو لالہ کل کہیں اس کا کیا احوال
  • مہینہ بھاری ہونا

Related Words of "مہینہ":