میخانہ کے معنی

میخانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَے (ی لین) + خا + نَہ }

تفصیلات

١ - شراب خانہ، شراب پینے کی جگہ، میکدہ۔, m["پاسی خانہ","شراب پینے کی جگہ","شراب خانہ","کلال خانہ"]

اسم

اسم نکرہ

میخانہ کے معنی

١ - شراب خانہ، شراب پینے کی جگہ، میکدہ۔

شاعری

  • وائے اس جینے پر اے مستی کہ دَور چرخ میں
    جام مے پر گردش آوے اور میخانہ خراب
  • میخانہ وہ منظر ہے کہ ہر صبح جہاں شیخ
    دیوار پہ خورشید کا مستی سے سر آوے
  • واعظ نہیں کیفیت میخانہ سے آگاہ
    اک جرعہ بدل ورنہ یہ مندیل ہر آوے
  • بکھری ہوئی زلف بھی اس چشمِ مست پر
    ہلکا سا ابر بھی سر میخانہ چاہئے
  • پنکھڑی کوئی بھی شبنم سے نہیں ہے خالی
    ساقئِ صبح کا ہر پھول میں میخانہ ہے
  • آنکھ جمشید وفلاطوں سے جھپکنے کی نہیں
    ہم بھی ہیں خاک نشیں در میخانہ عشق
  • میں وہ مے نوش ہوں لاکھوں میں پی جاؤں میں آنکھوں میں
    مرے جذب نظر کا معتقد ہے پیر میخانہ
  • مرید پیر میخانہ ہوا ہوں دیکھ اے زاہد
    ہماری مے پرستی میں تمن تسبی دیا ہے اب
  • ہاتھ سے کسی نے ساغر پٹکا موسم کی بے کیفی پر
    اتنا برسا ٹوٹ کے بادل ڈوب چلا میخانہ بھی
  • ہاںساقی دریا دل میخانہ کوثر
    میلاد حسینی ہے پلا بادہ احمر

Related Words of "میخانہ":