میٹھی کے معنی

میٹھی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ می + ٹھی }

تفصیلات

i, m["(اسم مونث) حلیم الطبع","بچوں کا بوسہ","بوسۂ اطفال","خود کار پستول یا رائفل","دھیمے مزاج کی عورت","میٹھا کی تانیث"]

اسم

اسم نکرہ, صفت نسبتی

میٹھی کے معنی

["١ - بوسۂ اطفال، پپی، چوما، پیار، بوسہ۔"]

["١ - شیریں، شکریں، خوش مزہ۔"]

میٹھی کے جملے اور مرکبات

میٹھی روئی, میٹھی زبان, میٹھی عید, میٹھی گولی, میٹھی گیس, میٹھی لکڑی, میٹھی مار, میٹھی مراد, میٹھی نگاہ, میٹھی نگاہیں, میٹھی نیند, میٹھی آنچ, میٹھی آواز, میٹھی بات, میٹھی باتیں, میٹھی باڑھ, میٹھی باس, میٹھی بانی, میٹھی بولی, میٹھی پوئی, میٹھی پھوار, میٹھی جڑی, میٹھی جوانی, میٹھی چھڑکی, میٹھی چتون, میٹھی چری, میٹھی چھری, میٹھی دوب, میٹھی دھن, میٹھی ڈش, میٹھی روٹی, میٹھی ہنسی, میٹھی یادیں

شاعری

  • کون سا بھولا بسرا غم تھا جو آیا ہے یاد
    رہ رہ کر پھر دل میں اٹھے درد کی میٹھی لہر
  • تلخ باتوں سوں ہر یک کے کیوں نہ ہووے ترش رو
    اس شکر لب کی میٹھی گفتار کا ہوں میں حریص
  • کیا پیاری پیاری میٹھی اور پتلی پتلیاں ہیں
    گنے کی پوریاں ہیں ریشم کی تکلیاں ہیں
  • دیووں اس کو تنبول اپن ہات سوں
    کروں خوش اسے ٹک میٹھی بات سوں
  • ظفر کا سو کر شکر اس دھات سوں
    کیا سب خاطر میٹھی بات سوں
  • جھڑتے ہیں پھول گلریز اس کی میٹھی ہنسی تھے
    تو چند‘ سرج‘ ستارے‘ اس تائیں کھولے دامن
  • میٹھی ہے جس کو برق کہیے ‘ گلابی کہیے
    یا حلقے دیکھ اس کے تازی جلیبی کہیے
  • کچھ تو بتا کس کی میٹھی بتیاں سن کر
    باٹ چلت تو گھنگھٹا میں مسکاتی ہے
  • کہنا پتے پتے کی اور نام پھر ہنسی کا
    چھریاں نہ بھونک دل میں میٹھی زبان والے
  • بے طمع لڑکا گدھا ہے گر ہو فاسق کا دبیل
    لات میٹھی ہے اُسی کی گائے جو پالے دودھیل

محاورات

  • اکیلی کہانی گڑ سے میٹھی
  • بارو جیسی بھربھری دھولی جیسے دھوپ میٹھی ایسی کچھ نہیں جیسے میٹھی چوپ
  • بھوک سب سے میٹھی ہے
  • پنڈیائن کی میٹھی میٹھی بتیاں
  • دائی میٹھ دادا میٹھ سر کے کون جائے۔ دائی ہو میٹھی دادا ہو میٹھا تو سورگ کون جائے
  • زبان میٹھی ہونا
  • سب سے میٹھی بھوک
  • سورٹھ میٹھی راگنی رن میٹھی تلوار۔ جاڑے میٹھی کاملی سیجوں میٹھی نار
  • منہ کی میٹھی ہاتھ کی جھوٹی
  • میٹھی ‌باتوں ‌میں ‌دن ‌رات ‌کٹتے ‌معلوم ‌نہیں ‌دیتے

Related Words of "میٹھی":