میٹھے کے معنی
میٹھے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ می + ٹھے }
تفصیلات
١ - میٹھا کی جمع نیز مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل، شیریں نیز شیرینیاں، شہریں پکوان وغیرہ۔, m["بجائے میٹھا کے حروف مغیرہ سے پہلے","میٹھا کی جمع"]
اسم
اسم نکرہ
میٹھے کے معنی
١ - میٹھا کی جمع نیز مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل، شیریں نیز شیرینیاں، شہریں پکوان وغیرہ۔
میٹھے کے جملے اور مرکبات
میٹھے الفاظ, میٹھے بچن, میٹھے برس, میٹھے بول, میٹھے ٹکڑے, میٹھے چانول, میٹھے سر, میٹھے والے
میٹھے english meaning
sweets
شاعری
- میٹھے پن کی دیتی لذت اپس گن کے دیکھا تیرے
میٹھائی لے کھلا قلیلہ برنج اخنی چکھائی - انگور ہور انجیر میٹھے انار
اتھے سیب ہور خمر کاں بے شمار - انور، سنگترہ، نارنگی، بر سیو سدا پھل سیتا پھل
نارنج جھنبیلی اور کولے کھٹے میٹھے کمر کھ گلگل - انگور سنگترہ نارنگی برسیو سدا پھل سیتا پھل
نارنج جھنبیل اور کولے کھٹے میٹھے کمر کھ گلگل - انگور سنگترہ نارنگی برسبو سدا پھل سیتا پھل
نارنج جھیلی اور کولے کھٹے میٹھے کمر کھ گلگل - میٹھے اور سرد ہیں اتنے کہ ذرا نام لیے
ہونٹ چپکے ہیں جدا دانت ہیں کرکر بجتے - قربان جاؤ نا میٹھے باطل کے سحر پر
سب جادو پکڑے نین کے جادو سیتیں پیا - جس کے میٹھے لہجے میں خوشبوؤں کی نرمی ہو
ایسا دل رہا دیکھیں، ایسا جان جاں ڈھونڈیں - بولے یوں ہی ہے میں کہاں ہاں سچ
جھوٹا کھاتے ہیں میٹھے کی لالچ - جھوٹا کھائیں گے میٹھے کے لالچ
منھ میں تیری زبان لیں کے آج
محاورات
- جھوٹا کوئی کھاتا ہے تو میٹھے کے لئے۔ جھوٹا کھایئے میٹھے لے لالچ
- دھوبی پر (سے) بس نہ چلے گدھی کے کان امیٹھے( کاٹے) دھوبی پر بس نہ چلا گدھیا کے کان مروڑے
- سن سن میٹھے بولگت بیٹھ نہ بیری پاس۔ دہی بھلاوے باورے کھائے کدھی کپاس
- میٹھے سے مرے تو زہر (ماہر) کیوں دے
- میٹھے کے لالچ (واسطے) جھوٹا کھاتے ہیں
- میٹھے منہ پر ہونا
- میٹھے میں تلونا ملانا
- میٹھے میں سلونا ملانا
- میٹھے کھٹے کو جی چاہنا
- کمھار پر بس نہ چلے (کمھار سے پار نہ بسائی) گدھے (گدھیا) کے کان امیٹھے