نائب کے معنی

نائب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نا + اِب }قائم مقام

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے بعینہ اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["سفیر (نَوبَ۔ نابَ۔ دوسرے کی جگہ کام کرنا)","قائم مقام"],

نوب نائِب

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : نائِبَہ[نا + اِبَہ]
  • جمع : نائِبِین[نا + اِی + بین]
  • جمع غیر ندائی : نائِبوں[نا + اِبوں (و مجہول)]
  • لڑکا

نائب کے معنی

١ - قائم مقام، مدد گار، مختار، وکیل، نمائندہ، ایجنٹ، پیشکار نیز خلیفہ۔

"٢٩ جنوری ١٧٦١ء کو ابدالی نے شاہ عالم کی بادشاہت کی توثیق کرکے اس کی غیر حاضری میں جہاں دار کو نائب بنا دیا۔" (١٩٨٨ء، مقالات تحقیق، ١٤٦)

٢ - [ نحو ] نائب فاعل۔

"جو قاریاں قتل مجہول کے صیغے سے پڑھتے ہیں ان کی قرات پر قتل کا نائب کون ہے، اس میں تین وجہ ہیں۔" (١٨٦٠ء، فیض الکریم تفسیر قرآن العظیم، ٣٧٠)

نائب الاسلام، نائب النبی

نائب کے مترادف

ڈپٹی, خلف, معاون, مختار

ایجنٹ, جانشین, چھوٹا, خرد, سفیر, گماشتہ, ماتحت, مختار, مدارالمہام, مددگار, معاون, مُنیم, وکیل, ڈپٹی

نائب کے جملے اور مرکبات

نائب الرئیس, نائب الریاست, نائب السلطنت, نائب الشرع, نائب الشیخ, نائب الہی, نائب المسیح, نائب النائب, نائب امام, نائب جمہوری, نائب حق, نائب حکومت, نائب خدا, نائب دستور

نائب english meaning

deputylocum tenens [A~نیابت]Naib

شاعری

  • حلال مشکلات ہو حاجت روا ہو تم
    شیر خدا ہو نائب خیر الورا ہو تم
  • زمزمے مدح کے لکھ اس کی جسے کہتے ہیں سب
    نائب ختم رسل ظل خدائے خلاق
  • اے نائب مصاحب دادار بے ہمال
    دے مشورت شریک خدا وند لا یزال
  • بے مثل ہے منیب تو نائب ہے بے نظیر
    گیہان خدیو ایک ہے اور دوسرا وزیر
  • دن ازل تھے مرتضےٰ کو کیتے ہیں نائب تمن
    ذوالفقار اب کافراں کو مار کر لیوو خراج
  • دن ازل تھے مرتضٰے کو کیتے ہیں نائب تمن
    ذوالفقار اب کافراں کو مار کر لیوو خراج
  • نبی کو خلافت دی نائب کیا
    نبی کو کیا خاتم الانبیا
  • رئیس و راجہ و نواب منتظر ہیں بہ شوق
    کہ نائب شہد لندن کی آمد آمد ہے

Related Words of "نائب":