ناحق کے معنی

ناحق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نا + حَق }

تفصیلات

١ - غلطی، عدم صداقت، جھوٹے، کذب، دروغ؛ ظلم، زیادتی۔, m["بلا سبب","بے انصافی سے","بے جا","بے سبب","بے سود","بے فائدہ","حق کے خلاف","خواہ مخواہ","ناواجب (کرنا ہونا کے ساتھ)"]

اسم

صفت ذاتی

ناحق کے معنی

١ - غلطی، عدم صداقت، جھوٹے، کذب، دروغ؛ ظلم، زیادتی۔

ناحق کے مترادف

دروغ

بلاسبب, بیجا, نامناسب, ناواجب

ناحق english meaning

unjustwrong; illegal or unlawfulinjurious; falseuntrue; unjustlywrongfullyfalsely; without ground or causewithout rhyme or reason; improperly; needlessly; in vainto no purpose.falsely

شاعری

  • ناحق ہم مجبُوروں پر یہ تُہمت ہے مُختاری کی
    چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا
  • سمجھی نہ بادِ صبح کہ آکر اُٹھا دیا!
    اس فتنہ زمانہ کو ناحق جگا دیا!
  • ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی
    چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا
  • پائمالِ عہد جفا ناحق نہ ہو اے عندلیب
    سبزۂ بیگانہ بھی تھا اس چمن کا آشنا
  • دل خراشی و جگر چاکی و سینہ کاوی!
    اپنے ناحق میں ہیں سب اور ہنر مت پوچھو
  • مرتا ہے کیوں تو ناحق یاری برادری پر
    دُنیا کے سارے ناتے ہیں جیتے جی تلک کے
  • تم ناحق ناراض ہوئے ہو ورنہ مے خانے کا پتہ
    ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے
  • بت بنا ایک قریبی ہے وہ دکیھو اشرف
    آسرا تکتے ہو ناحق بت ہر جائی کا
  • ناصح اس دیوانہ آشفتہ موسے مت الجھ
    سرپہ کیوں لیتا ہے ناحق بے گناہوں کا وبال
  • آپ نے ناحق سزا وار سزا سمجھا مھجھے
    آپ اسے گردن کشی سمجھے تھے جو تھا پاکباز

محاورات

  • اب ناحق ٹکا سی جان پر آبنی
  • برسے نہ برساوے ناحق جی ترساوے
  • حق حق ہے اور ناحق ناحق ہے
  • خوردہ نہ بردہ ناحق درد گردہ
  • سیکھنا نہ سکھانا ناحق سر پھوڑنا
  • ناحق ‌ڈنڈ ‌پتر ‌کا ‌سوگ نت ‌اٹھ ‌پنتھ ‌چلیں ‌جو ‌لوگ۔ ‌جنی ‌بردھا ‌میں ‌مرگئی ‌ناری ‌۔ ‌بن ‌آگی ‌یہ ‌جر ‌گئی ‌چاری
  • ناحق جان نہ چھوڑو
  • ناحق کی دھاند ہے
  • وہی ‌بھلا ‌ہے ‌میرے ‌لیکھے ‌حق ‌ناحق ‌کو ‌جو نر ‌دیکھے
  • کرگا ‌چھوڑ ‌تماشے ‌جائے ‌ناحق ‌چوٹ ‌جلاہا ‌کھائے۔ ‌کرگا ‌چھوڑ ‌جلاہا ‌جائے ‌ناحق ‌چوٹ ‌بچارہ ‌کھائے

Related Words of "ناحق":