دروغ کے معنی

دروغ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَروغ (و مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی اور حالت کے ساتھ بطور اسم ہی مستعمل ہے اور تحریراً ١٦٤٩ء سے "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے حقیقت"]

دَروغ دَروغ

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

دروغ کے معنی

["١ - جھوٹ، بہتان، کذب۔"]

[" دروغ اس میں نہیں مطلق کہ موقع پر فسادوں کے پولیس والے تگ و دو سے کبھی غافل نہیں ملتے (١٩٨٢ء، ط ظ، ٩٢)"]

["١ - دروغ آمیز، جھوٹا، غلط۔"]

[" کسی نے آپ سے کہ دی ہے یہ دروغ خبر یہ چار حادثے البتہ گزرے ہیں اس پر (١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، دیوان، ١٤٠:٧)"]

دروغ کے مترادف

باطل, کذب, جھوٹ, ناحق

افترا, افتراء, باطل, بہتان, بیہودہ, جھوٹ, لغو, ناحق, ناراست, کذب, کھوٹ

دروغ کے جملے اور مرکبات

دورغ گو, دروغ گوئی, دروغ آمیز, دروغ باف, دروغ بافی, دروغ بندی, دروغ بیانی, دروغ پا, دروغ زن

دروغ english meaning

lyingfalse; a liefalsehoodlittle familiarity or intimacy

شاعری

  • ہم اور تیری گلی سے سفر دروغ دروغ
    کہاں دماغ ہمیں اس قدر دروغ دروغ
  • تم اور ہم سے محبت تمہیں خلاف خلاف
    ہم اور اُلفتِ خوبِ دگر دروغ دروغ
  • غلط غلط کہ رہیں تم سے ہم تنک غافل
    تم اور پوچھو ہماری خبر دروغ دروغ
  • فروغ کچھ نہیں دعویٰ کو صبح صادق کے
    شب فرق کو کب ہے سحر دروغ دروغ
  • کسو کے کہنے سے مت بدگماں ہو میر سے تو
    وہ اور اُس کو کسو پر نظر دروغ دروغ
  • دروغ و راست کا لایا وہ درمیاں میں کلام
    یہ آگے اور چلیں کہہ کے زیر لب لاحول
  • کسی نے آپ سے کہہ دی ہے یہ دروغ خبر
    یہ چار حادثے البتہ گُزرے ہیں اس پر
  • کون کہتاہے حسینوں سے کسے پرہیز ہے
    ناصحا یہ بھی دروغ مصلحت آمیز ہے
  • دروغ کو ہیں سمجھتے فروغ کا باعث
    کمال جانتے ہیں نقص جوڑ بازی کا

محاورات

  • جہاندیدہ بسیار گوید دروغ
  • دروغ بر گردن راوی
  • دروغ برگردن راوی
  • دروغ گو ‌را حافظہ نہ باشد۔ دروغ گو کا حافظہ نہیں ہوتا
  • دروغ گو را تا بخانہ باید رسید
  • دروغ گو را حافظہ نہ باشد
  • دروغ گویم بر روے تو
  • دروغ مصلحت آمیز بہ از راستی فتنہ انگیز
  • دروغ کو فروغ نہیں
  • راست (و) دروغ (بر) بہ گردن راوی

Related Words of "دروغ":