ناریل کے معنی

ناریل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نا + رِیَل }

تفصیلات

١ - تاڑ کی قسم سے ایک بہت اونچا اور مشہور درخت جس پر بڑے اور بیضوی گول پھل لگتے ہیں، کھوپرے (ناریل کی گری) کا درخت، نارجین جوزِ ہندی (لاطینی Lolos Mucijer): (مجازاً) انسان کی کھوپڑی۔, m["اس درخت کا پھل","ایک بہت اونچا کھجور کی قسم کا درخت جو ہندوستان کے جنوبی ساحل اور جزائر شرق الہند میں ہوتا ہے۔ اس پر بڑےبڑے گول پھل لگتے ہیں جن کا چھلکا بہت سخت ہوتا ہے۔ اس کا گودا کھاتے ہیں اور تیل نکالتے ہیں","ایک قسم کی آتش بازی","جوز ہندی","حقہ جو ناریل میں سوراخ کرکے گودا نکال کر بناتے ہیں","مجازاً سر (بیچنا خریدنا کھانا وغیرہ کے ساتھ)","مہا پھل","ناریل کا درخت","ناریل کاحقّہ","ناریل کاشجر"]

اسم

اسم نکرہ

ناریل کے معنی

١ - تاڑ کی قسم سے ایک بہت اونچا اور مشہور درخت جس پر بڑے اور بیضوی گول پھل لگتے ہیں، کھوپرے (ناریل کی گری) کا درخت، نارجین جوزِ ہندی (لاطینی Lolos Mucijer): (مجازاً) انسان کی کھوپڑی۔

ناریل کے جملے اور مرکبات

ناریل کے بال, ناریل والا, ناریل کا تیل

شاعری

  • ناریل کے درختوں کی پاگل ہوا کھل گئےبادباں لوٹ جا لوٹ جا
    سانولی سرزمیں پر میں اگلے برس پھول کھلنے سے پہلے ہی آجاؤں گا
  • دے چھوڑ اول طمع کیرا تیل
    دل کھر پڑے پر آرزو کی ناریل
  • دسیں ناریل کے پھل یوں، زمرد مرتباناں جوں
    ہور اس کے تاج کوں کہتا ہے پیالہ کر دکھن سارا
  • ناریل کو اُچھالتی جاتی
    حال سب کو سمیں کا بتلاتی
  • اس کے ثمر کو بعض تو کہتے ہیں تاڑ پھل
    بے مغزوں کا جو فرقہ ہے کہتا ہے ناریل
  • یہ باتیں عورتوں کی ہیں خرافات
    بہو میری نہ توڑے ناریل کو
  • اس طرح میٹھے ناریل کا خود سے ملنا
    جیسے کسی نعمت کا جھولی میں آگرنا

محاورات

  • بندر ناریل سے پنساری بنا
  • بندر کے ہاتھ آئینہ (جھونا یا ناریل)
  • بندر کے ہاتھ ناریل پنساری ہی بن بیٹھا
  • گونگی ‌جورو ‌بھلی ‌گونگا ‌ناریل ‌نہ ‌بھلا
  • ناریل ‌میں ‌پانی، ‌نہیں ‌جانتا ‌کھٹا ‌کہ ‌میٹھا

Related Words of "ناریل":