ناسور کے معنی
ناسور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نا + سُور }
تفصیلات
١ - سوراخ دار زخم جس سے ہمیشہ مواد بہتا رہے اور جو کبھی اچھا نہ ہو؛ (مجازاً) صدمہ، سخت رنج، قلق، غم، تکلیف دہ چیز۔, m["بندر کا سا گھاؤ","پُرانا زخم","جب دُنبل کا جوف سُکڑ کر تنگ نالی کی مانند ہوجائے اور باہر کی جانب ایک سوراخ ہو اور اُس سے پیپ جاری رہے تو اُسے ناسور کہتے ہیں","زخم کُہن","غیر مندمل زخم","ناقابل علاج زخم","نالي دار زخم","وہ زخم جو ہمیشہ رِستا رہے اور كبھی اچھا نہ ہو","وہ زخم جو ہمیشہ رستا ہے (نَسَرَ۔ زخمی کرنا)","کِسی زخم یا مرض کی وجہ سے جِسم میں کوئی ایسا راستہ بن جانا جِس سے کوئی رطُوبت باہِر آجاۓ"]
اسم
اسم نکرہ
ناسور کے معنی
ناسور کے جملے اور مرکبات
ناسور زدہ, ناسور کا منہ, ناسور کی بتی, ناسور نما, ناسور چشم
ناسور english meaning
wounding; a running sorean ulcer; a fistula
شاعری
- یک چشم منتظر ہے کہ دیکھے ہے کب سے راہ
جوں زخم تیری دُوری میں ناسور ہوگیا - اُس شوق کو ٹک دیکھ کہ چشم نگراں ہے
جو زخم جگر کا مرے ناسور ہوا ہے - بات کا گھاؤ ہے ناسور جو رستا ہے سدا
ورنہ ہر زخم تو کچھ دیر میں بھر جاتا ہے - کلائی کا ہے یہ عالم کہ بس صفائی ہے
گلے میں شمع کے دیکھا ہےآج تک ناسور - وویوں کہے سو میں سنی کی خوں ہوئے تھے آگلے
کیا ناسور ہیں ووئی ایدے آئے نہا کر اونچ سات میں - ہے کہیں ناسور کون دل کی چشم
دم بے دم نکلی ہے آلائش نئی - بہنا کچھ اپنی آنکھ کا دستور ہوگیا
دی تھی خدا نے آنکھ پہ ناسور ہوگیا - دیکھ بہتی آنکھ میری ہنس کے بولا کل وہ شوخ
یہ نہیں اب تک ہوا منہ کا ترے ناسور کیا - عشق کا ضبط کروں کیونکہ ابھی عشق ہے خام
تازہ ناسور کے مندنے سے ہے بہنا بہتر - فکر مرہم کا مرے واسطے مت کر ناصح
خوب ہوتا نہیں اس عشق کا ناسور کبھو
محاورات
- آنکھ کا ناسور ہو جانا
- آنکھوں کا ناسور ہوجانا
- جگر میں کاوش ہونا۔ جگر میں ناسور ہونا
- دل میں ناسور ڈالنا۔ کردینا یا کرنا
- ناسور پڑنا
- ناسور پیدا ہونا
- ناسور جاری رہنا
- ناسور سا بہنا