نام کا کے معنی
نام کا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نام + کا }
تفصیلات
١ - حصے کا، نام زد؛ موسوم، منسوب، متعلق؛ بہت تھوڑا، ذرا سا، یوں ہی سا۔, m["(اپنے) آفت کا پرکالا","اسم وار","برائے نام","بہت چالاک","حصہ کا","نام بنام","نام سے منسوب","نام کے ارتھ","نام کے کارن"]
اسم
صفت ذاتی
نام کا کے معنی
١ - حصے کا، نام زد؛ موسوم، منسوب، متعلق؛ بہت تھوڑا، ذرا سا، یوں ہی سا۔
نام کا english meaning
nominal
شاعری
- ہر اِک شخص یہاں زندہ لاش ہے طارق
کہ اپنے نام کا کتبہ سروں پر رکھتا ہے - کِسی دھیان کے‘ کسی طاق پر‘ ہے دھرا ہُوا
وہ جو ایک رشتہ درد تھا
مرے نام کا ترے نام سے‘
تِری صبح کا مِری شام سے‘
سرِ رہگزر ہے پڑا ہُوا وہی خوابِ جاں
جِسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لینے کے واسطے
کئی لاکھ تاروں کی سیڑھیوں سے اُتر کے آتی تھی کہکشاں‘
سرِ آسماں
کسی اَبر پارے کی اوٹ سے
اُسے چاند تکتا تھا رات بھر
مرے ہم سفر
اُسی رختِ غم کو سمیٹتے
اُسی خوابِ جاں کو سنبھالتے
مرے راستے‘ کئی راستوں میں اُلجھ گئے
وہ چراغ جو مِرے ساتھ تھے‘ بُجھ گئے
وہ جو منزلیں
کسی اور منزلِ بے نشاں کے غبارِ راہ میں کھو گئیں
(کئی وسوسوں کے فشار میں شبِ انتظار سی ہوگئیں)
وہ طنابِ دل جو اُکھڑ گئی
وہ خیامِ جاں جو اُجڑ گئے
وہ سفیر تھے‘ اُسی داستانِ حیات کے
جو وَرق وَرق تھی بھری ہُوئی
مِرے شوق سے ترے روپ سے
کہیں چھاؤں سے‘ کہیں دھوپ سے - سرِ شاخِ جاں ترے نام کا عجب ایک تازہ گلاب تھا
جسے آندھیوں سے خطر نہ تھا جسے تھا خزاں کا نہ ڈر کوئی - فصلِ گُل آئی، کُھلے باغ میں خوشبو کے عَلم
دل کے ساحل پہ ترے نام کا تارا چمکا - امجد وہ آنکھیں جھیل سی گہری تو ہیں مگر
ان میں کوئی بھی عکس مرے نام کا نہیں - نکلی ہے کھوٹ شیخ کی گرفال میں ہوا
چھلا آٹھاؤدھوکے بی آساکے نام کا - تیری فرقت میں ترا عاشق بڑا زاہد ہوا
ہے وہ تیرے نام کا ذاکر بھی شب بیدار بھی - شہرہ ہے حرب و ضرب شہ خاص و عام کا
سکہ ہے شش جہت میں ہمارے ہی نام کا - نام کا میرے ہے جو دکھ کہ کسی کو نہ ملا
کام میں میرے ہے، جو فتنہ کہ برپا نہ ہوا - ہو گیا احمد ہی اپنے میم مظہر سے احد
اس میں کچھ پردا نہیں ہے نام کا پردا کیا
محاورات
- آسا کے نام کا چھلا اٹھانا یا اٹھا رکھنا
- اپنے نام کا (- کی) ایک (ہی)
- اپنے نام کا ایک ہے
- اپنے نام کا پاس ہے
- اس کے نام کا کتا بھی نہیں پالتے
- تیرے نام کا کتا بھی نہیں پالتا
- نام کا ایک
- نام کا پاس
- نام کا چراغ جلانا یا روشن کرنا
- نام کا خم رکھنا