ناٹک کے معنی
ناٹک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نا + ٹَک }
تفصیلات
iسنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں ١٨٧٨ء کو "نوابی دربار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بھان متی","تماشا کرنے والا شخص","سنسکرت کے کھیلوں کی دس بہترین قسموں میں سے پہلی قسم","ناچنے والا شخص","نقل کرنا","نٹ کا پیشہ (نٹ ۔ ناچنا۔ تماشا دکھانا)","نٹ کا تماشا","نٹ کا کام","ڈرامائی کار کردگی","کوتاہ قامتی"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : ناٹَکوں[نا + ٹَکوں (و مجہول)]
ناٹک کے معنی
"یہ ایک سالانہ تہوار تھا جس میں ناٹک کی طرح ایک خوبصورت اور نوجوان دیوتا کا مرکرجی اٹھنا دکھایا گیا ہے۔" (١٩٩٤ء، نگار، کراچی، مارچ، ٩٩)
"ہر شخص اپنی محدود دنیا کا مرکز ہے جیسا بھی لولا لنگڑا ہو، بدصورت ہو مگر اپنے جیون کے ناٹک کا ہیرو ہے۔" (١٩٩٠ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٦٦)
"ہم فقط بچے کو خوش کرنے کے لیے یہ ناٹک کر رہے ہیں۔" (١٩٨٩ء، سمندر اگر میرے اندر گرے، ٥٩)
"اس زمانے میں تھیٹر کو تھیٹر نہیں بلکہ ناٹک یا زیادہ تر اندرسبھا کہتے ہیں۔" (١٩٦٦ء، سرگزشت، ١٦٧)
"دلچسپ بات یہ ہے کہ آزادی کے ناٹک کا انجام بھی پریم چند کے قلم سے لکھا معلوم ہوتا ہے۔" (١٩٩٥ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٢٧)
"نٹ ہے بہت مصر کے کا ناچتا ہے، ناٹک ہے غضب کی اداکاری کرتا ہے۔" (١٩٥٦ء، آگ کا دریا، ١١٦)
ناٹک کے مترادف
ڈراما, تماشا, لیلا
ایکٹر, بہروپ, بہروپیا, تمثیل, رقاص, رُوپ, سُوانگ, طنزومزاح, لیلا, ناٹک, نقل, ڈراما, ڈرامہ, کامیڈی, کھیل
ناٹک کے جملے اور مرکبات
ناٹک بازی, ناٹک پستک, ناٹک خانہ
شاعری
- ناٹک میں جیسے بکھرے ہوں کردار جابجا
امجد فضائے جاں میں ہے یوں بے قرار دُھند!