نثار کے معنی

نثار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نَث + ثار }{ نِثار }{ نُثار }نچھاور کرنا، صدقہ

تفصیلات

١ - نثر لکھنے والا، انشا پرداز، مصنف (شاعر کے مقابل)۔, ١ - (لفظاً)بکھیرنا؛ (کنایۃً) نقد یا جنس بطور صدقہ کسی کے سر پر سے پھینکنا، نچھاور کرنا، صدقہ کو اتارنا۔, ١ - وہ چیز (عموماً زر و گوہر) جو بطور صدقہ کسی شخص کے سر پر سے بکھیری جائے، بکھرا ہوا مال، صدقے کی چیز، بکھیر۔, m["انشا پرداز","مضمون نگار","نثر لکھنے والا مصنف","نثر مصنف","نچھاور کرنا","نقد خاہ جنس بطورِ تصدق کسی کے سر پر سے پھینکنا","نقد خواہ جنس بطورِ تصدق کسی کے سر پر سے پھینکنا","واری (کرنا ، ہونا کے ساتھ مستعمل) (نَثَرَ۔ بکھیرنا)"],

اسم

اسم نکرہ, اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

نثار کے معنی

١ - نثر لکھنے والا، انشا پرداز، مصنف (شاعر کے مقابل)۔

١ - (لفظاً)بکھیرنا؛ (کنایۃً) نقد یا جنس بطور صدقہ کسی کے سر پر سے پھینکنا، نچھاور کرنا، صدقہ کو اتارنا۔

١ - وہ چیز (عموماً زر و گوہر) جو بطور صدقہ کسی شخص کے سر پر سے بکھیری جائے، بکھرا ہوا مال، صدقے کی چیز، بکھیر۔

نثار الحق، نثار الاسلام

نثار کے مترادف

جان دادہ

بلہاری, بکھیرنا, پریمی, پھینکنا, تصدق, شیدا, شیفتہ, صدقہ, صدقے, عاشق, فدا, فریفتہ, قربان, قُربان, ناثر, نثرنگار, نچھاور, واری, والہ

نثار english meaning

a prose writerprose-writerNisar

شاعری

  • صبحدم اپنی اپنی راہ لگے
    شمع کے جاں نثار پروانے
  • خدا گواہ شکایت مرا شعار نہیں
    ترے نثار تری ہر خوشی مجھے منظور
  • ہیلن
    (مارلو کے اشعار کا آزاد ترجمہ)
    ’’یہی وہ چہرہ تھا
    جس کی خاطر ہزار ہا بادبان کُھلے تھے
    اسی کی خاطر
    منار ایلم کے راکھ بن کر بھسم ہوئے تھے
    اے میری جانِ بہار ہیلن!
    طلسمِ بوسہ سے میری ہستی امر بنادے
    (یہ اس کے ہونٹوں کے لمسِ شیریں میں کیا کشش ہے کہ روح تحلیل ہورہی ہے)
    اِک اور بوسہ
    کہ میری رُوحِ پریدہ میرے بدن میں پلٹے
    یہ آرزو ہے کہ ان لبوں کے بہشت سائے میں عُمر کاٹوں
    کہ ساری دُنیا کے نقش باطل
    بس ایک نقشِ ثبات ہیلن
    سوائے ہیلن کے سب فنا ہے
    کہ ہے دلیلِ حیات ہیلن!
    اے میری ہیلن!
    تری طلب میں ہر ایک ذلّت مجھے گوارا
    میں اپنا گھر بارِ اپنا نام و نمود تجھ پر نثار کردوں
    جو حکم دے وہ سوانگ بھرلوں
    ہر ایک دیوار ڈھا کے تیرا وصال جیتوں
    کہ ساری دنیا کے رنج و غم کے بدل پہ بھاری ہے
    تیرے ہونٹوں کا ایک بوسہ
    سُبک مثالِ ہوائے شامِ وصال‘ ہیلن!
    ستارے پوشاک ہیں تری
    اور تیرا چہرہ‘ تمام سیّارگاں کے چہروں سے بڑھ کے روشن
    شعاعِ حسنِ اَزل سے خُوشتر ہیں تیرے جلوے
    تُمہیں ہو میری وفا کی منزل…!
    تُمہیں ہو کشتی‘ تمہیں ہو ساحل‘‘
  • جو ہوسکے تو کبھی میر جی سے یہ پوچھیں
    یہ جان اُن کی غزل پر نثار کرتے ہوئے
  • وہی شخص جس پہ اپنے دل و جاں نثار کردوں
    وہ اگر خفا نہیں ہے تو ضرور بدگماں ہے
  • میرے نوشاة تری جرات و ہمت کے نثار
    میرے ارمان بھرے میں تری صورت کے نثار
  • قول و عمل ہوں ایک یہ مردوں کی شان ہے
    حق پر نثار ہونگے ہماری یہ آن ہے
  • محسن ہو آج جو مرے بھائی کی پچ کرے
    اس منہ کے میں نثار خدا اس کو سچ کرے
  • آنکھوں سے تھا عزیز شہ دیں کو یہ پسر
    ہم شکل مصطفٰے پہ بھرا گھر نثار تھا
  • سو زندگی نثار کروں ایسی موت پر
    میت پہ میری بال پریشاں کرے کوئی

محاورات

  • ایڑی چوٹی پر سے صدقے (اتاروں) قربان یا نثار کروں یا واروں
  • جاں نثار کرنا
  • جاں نثار ہونا
  • جی جان سے فدا۔ قربان۔ نثار یا واری
  • جی نثار ہونا
  • سو جان سے صدقے (فدا۔ قربان۔ نثار) ہونا
  • قدم پر سر نثار کرنا
  • لاکھ جان سے فدا یا نثار ہونا یا قربان جانا۔ لاکھ جی سے فدا ہونا
  • نثار کرنا
  • نثار ہونا

Related Words of "نثار":