نجابت کے معنی
نجابت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نَجا + بَت }شرافت
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٤١ء کو "دیوانِ شاکر ناجی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["عالی خاندانی (نَجَبَ۔ فیاض ہونا)"],
نجب نَجابَت
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جمع : نَجابَتیں[نَجا + بَتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : نَجابَتوں[نَجا + بَتوں (و مجہول)]
- لڑکا
نجابت کے معنی
١ - اصالت، بزرگواری، شرافت، عالی خاندانی۔
"مجھے شبہ تھا کہ شاید رنڈی ونڈی کی لڑکی ہو گی لیکن نجابت میں کہیں سے فرق نہیں نکلا۔" (١٩٦٩ء، افسانہ کر دیا، ٢٠)
٢ - فیاضی، سخاوت۔
"دولت اور نجابت آپس میں سوکن ہے۔" (١٨٨٠ء، آبِ حیات، ٢٣٨)
نجابت علی، نجابت عمر
نجابت کے مترادف
شرافت, سخاوت, فیاضی
اصالت, اصالِت, بزرگواری, سخاوت, شرافت, فیاضی, کرم
نجابت english meaning
Generosityhigh-mindednessnoblenessnobilitygentilityNajabat
شاعری
- ہر اک صورت سے اسکی ہے شرافت
سدا ظاہر ہوئی اس سے نجابت - گر قید میں وہ بیبیاں ہیں مثل گنہگار
چہروں پہ شرافت کے نجابت کے ہیں آثار - و جس کے دل میں باغ نجابت کا تیرے ذوق
بر جا ہے خوار اس کوں قصا جس قدر کرے