نجاست کے معنی
نجاست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نَجا + سَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے بعینہ اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بول و براز","پیشاب پاخانہ","گُو موت","میلا پن","کھاد (نَجَس۔ میلا ہونا)"]
نجس نَجاسَت
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : نَجاسَتیں[نَجا + سَتیں (ی مجہول)]
- جمع استثنائی : نَجاسات[نَجا + سات]
- جمع غیر ندائی : نَجاسَتوں[نجا + سَتوں (و مجہول)]
نجاست کے معنی
١ - ناپاکی، گندگی، آلائش، غلاظت؛ (فقہ) گندگی، ناپاکی، (جو حدث اور خبث دونوں میں شامل ہے)۔
"وہ دل جو معصیت کی نحوسَت، گناہوں کی نجاست سے پتھر کی طرح سخت ہو گئے تھے۔" (١٩٨٩ء، ارباب علم و کمال اور پیشہ رزق حلال، ٩٣)
٢ - گھورا، کھاد؛ بول و براز، پاخانہ، گوموت۔
تالاب، حوض، نہر کا پانی اس میں کوئی نجاست بھی گر جائے تو ناپاک نہیں ہوتا۔" (١٩٧١ء، معارف القرآن، ٤٧٢:٦)
نجاست english meaning
Dirtinessnastinessfilthimpurity
شاعری
- کوتا ہوربل باک ختریر کا
اراقت نجاست مغلظ میں پا - سب نجاست بھری ہے یہ انتڑی
باندھ بھرتی ہے گوبر کی گنٹھری - پی کے پیک ان کی پیک دانی کا
بعضے خادم ہوئے نجاست خوار
محاورات
- سخن شناس نہ ای دلبرا خطا اینجاست
- سخن شناس نہ دلبرا خطا اینجاست
- سیانا کوا (کھے) گوہ کھائے (سیانی بلبل گوندا کھائے) سیانا کوا گوہ کھاتا ہے (نجاست پر بیٹھتا ہے)