نشانی کے معنی

نشانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نِشا + نی }

تفصیلات

١ - وہ چیز جو کسی کی کسی کے پاس بطور یادگار ہو، یادگار، یادگاری۔, m["بک مارک","دھوبی کا نشان","شناخت کی علامت","وہ انگوٹھی جو ساچق کے روز دولھا والے دلھن کو اور دلھن والے دولھا کو پہناتے ہیں","وہ چیز جو تصدیق کے واسطے کسی کے ہمراہ کریں","وہ چیز جو کوئی کسی کو بطور یادگار دے","وہ گرہ جو رومال وغیرہ میں اس غرض سے دیتے ہیں کہ کوئی کام یاد آجائے","وہ نشان جو حساب کے کاغذ پر لگاتے ہیں","وہ نشان جو کپڑے یا کسی اور چیز پر بنادیتے ہیں","وہ کاغذ وغیرہ جو کتاب میں اس صفحہ پر رکھتے ہیں جہاں پڑھنا چھوڑیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : نِشانِیاں[نِشا + نِیاں]
  • جمع غیر ندائی : نِشانِیوں[نِشا + نِیوں (و مجہول)]

نشانی کے معنی

١ - وہ چیز جو کسی کی کسی کے پاس بطور یادگار ہو، یادگار، یادگاری۔

٢ - پہچان، علامت، شناخت، جیسے اس کی کیا نشانی ہے۔

٣ - کاغذ کی بنی ہوئی انگلی جو اکثر بچے قرآن شریف میں سبق کے مقام پر رکھا کرتے ہیں۔

٤ - آل اولاد، نسل، سنتان، خاندان جیسے موئی مٹی کی نشانی۔

٥ - نقش یا علامت جو دھوبی لوگوں کے کپڑوں پر باہم نہ ملنے کی غرض سے بنا دیتے ہیں۔

نشانی کے مترادف

آیت, تحفہ, علامت

اثر, بیٹا, پہچان, تحفہ, خاندان, ذُرّیت, سائن, سنتان, شناخت, علامت, نس, نسل, یادگار, یادگاری

نشانی english meaning

a marksigntokenmodel; a distinctive mark; a catch-word; a token of remembrancekeepsakememorialsouvenir; offspringissuea keepsakea modela signa souvenira tokenbook markmarksouvenir

شاعری

  • مرثیے دل کے کئی کہہ کے دئے لوگوں کو
    شہر دلّی میں ہے سب پاس نشانی اس کی
  • ہو کوئی بہروپ اُس کا‘ دل دھڑکتا ہے ضرور
    میں اُسے پہچان لیتا ہوں نشانی دیکھ کر
  • برسوں جبیں پہ زخم سجائے پھرا کئے
    اک سنگدل گلی کی نشانی سمجھ کے ہم
  • مثالِ گل ترے پیکر سے پھول جھڑتے تھے
    مہکتی شام نشانی تھی تیری قربت کی
  • نقشِ پا کچھ رفتگاں کے‘ خاک پر محفوظ ہیں
    یہ نشانی دیکھ سکتے ہیں‘ اٹھا سکتے نہیں
  • چند بے ربط سے صفحوں میں، کتابِ جاں کے
    اک نشانی کی طرح عہدِ وفا رکھا ہے
  • منزلیں ہی منزلیں ہیں ہر طرف
    راستے کی اک نشانی بھی نہیں
  • پھر آتشکدہ کی نشانی پہ آ
    کھڑا یوں شرارہ فشانی پہ آ
  • لو یہ نشانی شہ دلدل سوار لو
    پٹکا علم سے کھول لو پنجہ اتارلو
  • محبت ہے منج جیو چمن کا سومیرا
    پرت پھول رنگ رنگ کے اس کی نشانی

محاورات

  • اندھیرا دوزخ کی نشانی ہے
  • پھٹاہا تلک اور مدھری بانی۔ دغا باز کی یہی نشانی
  • دھولا بال موت کی نشانی
  • زور تھوڑا غصہ بہت مارکھاتے کی نشانی
  • زور تھوڑا، غصہ بہت، مار کھانے کی نشانی
  • غصہ بہت زور تھوڑا‘ مار کھانے کی یہی نشانی
  • غصہ بہت، زور تھوڑا، مار کھانیکی نشانی
  • مری مٹی کی نشانی
  • نئی جوانی حماقت کی نشانی
  • نشانی دے جانا

Related Words of "نشانی":