نشتر کے معنی

نشتر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نِش + تَر }

تفصیلات

١ - پھوڑوں وغیرہ کو چیرنے کا آلہ، فصد کھولنے یا شگاف دینے کا نوک دار آلہ۔, m["پھوڑوں وغیرہ کو چیرنے کا چاقو (نیش وتر کا مخفف)","صحیح بالکسر ہے","فصد کھولنے یا زخم چیرنے کا نوکدار اوزار","نیشتر کا مخفف"]

اسم

اسم آلہ

نشتر کے معنی

١ - پھوڑوں وغیرہ کو چیرنے کا آلہ، فصد کھولنے یا شگاف دینے کا نوک دار آلہ۔

نشتر کے جملے اور مرکبات

نشتردار, نشتر زار, نشتر زن, نشتر زنی, نشتر فروش, نشتر ماہی

شاعری

  • دل میں ہمارے آپ کی جو چبھ گئی ہے بات
    پیکاں سے بڑھ کے تیز ہے نشتر سے کیا کہیں
  • باسلیق عاشقاں میں تھے رگ خارا کے ڈھنگ
    پھر نہ آیا جو گیا فصاد نشتر توڑ کر
  • فیض تاثیر ہوا یہ ہے کہ اب حنظل سے
    شہد ٹیکے جو لگے نشتر زنبور عسل
  • کھا نشتر ان دل رگ منے‘ جلتے خوان اک منے
    منج کوں سو دو نو جک منے‘ تج بن نئیں کوئی یا علی
  • لگاتے رہیں گے وہ نشتر پہ نشتر
    مگر زخم کو چر پرانے نہ دیں گے
  • خار غم دل میں کھٹکنے لگے نشتر کی طرح
    سرخ آنکھیں ہوئیں جام گل احمر کی طرح
  • عشاق کی مژہ سوں لہر بیٹنے کی خاطر
    مہ کی مذہ کا ہرسو ہر تیر نشتر آیا
  • کھٹکتے ہی رہیں دل میں تیرے مژگان بر گشتہ
    ہجوم نیش کژدم سے اگر دل گنج نشتر ہو
  • کاوشیں درد محبت کی نہ مجھ سے پوچھو
    گم ہوئے ڈوب کے نشتر مری شریانوں میں
  • تیر قد‘ نشتر نگہ‘ مژگاں سناں‘ ابرو کماں
    برق تاز و رزم ساز و نیزہ باز و تیغ زن

محاورات

  • دل پر نشتر مارنا
  • نوک نشتر ہونا

Related Words of "نشتر":