معراج کے معنی

معراج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مِع + راج }سیڑھی، رتبہ عروج

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اوپر چڑھنے کی چیز","درجہ اعلیٰ","رتبہ بلند","رسول مقبول صلى الله عليه وسلم کے بہ سواری بُراق عالم ملکُوت کی سیر فرمانے تجلیات الٰہی کا نظارہ کرنے اور اسرار ربانی کے انکشاف سے عروج پانے کا وقت","رسول مقبول صلى الله عليه وسلم کے بہ سواری بُراق عالم ملکُوت کی سیر فرمانے تجلیات الٰہی کا نظارہ کرنے اور اسرار ربانی کے انکشاف سے عروج پانے کا وقت","سیر عالم ملکوت و جبروت","مجازاً انتہائی عروج یا ترقی","مرتبہ اعلٰی","مسلمانوں کے اعتقاد میں پیغمبر صلعم کاآسمان پر جانا اور تجلیات الٰہی کا نظارہ کرنا","کوئی چیز جس سے انسان چڑھے"],

عرج عُرُوج مِعْراج

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

معراج کے معنی

١ - اوپر چڑھنے کی چیز، سیڑھی، زینہ، نردبان، نسینی۔

"تیس روپیہ ماہوار کا وظیفہ ان کے لیے معراج ترقی ہو کر رہ گیا۔" (١٩٠٥ء، مضامین چکبست، ٦٦)

٢ - حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بہ سواری براق عرش الٰہی تک جانا اور تجلیات الٰہی کا نظارہ کرنا، اسرار ربانی کے انکشاف سے عروج پانے کا وقت، معراج مصطفٰی، معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔

"رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب معراج پر گئے تو جبریل ان کے ہم رکاب تھے۔" (١٩٨٦ء، دنیا کی سو عظیم کتابیں، ٢١٠)

٣ - وہ درجہ جس سے زیادہ تصور میں نہ آ سکے، انتہائی عروج یا ترقی، درجۂ اعلٰی، بلند رتبہ۔

"یہ انسانی قدروں کی وہ معراج ہے جس سے آج ہمارا پورا معاشرہ محروم ہو چکا ہے۔" (١٩٩٥ء، قومی زبان، کراچی، نومبر، ٢٢)

معراج شریف، معراج الدین، معراج الحق

معراج کے مترادف

زینہ

اوج, بلندی, پرکالا, رفعت, زینہ, سیڑھی, عروج, علوّ, نردبان

معراج کے جملے اور مرکبات

معراج جسمانی, معراج النبی, معراج شریف, معراج کی رات, معراج محمدیہ, معراج نامہ

معراج english meaning

((Plural) معارج ma|a|rij) The Holy Prophet Accession(Plural) معارج ma`a`rij(Plural) معارج ma|a|rij(rare) ladder(rare) ladder [A~ عروج](rare) ladder [A~عروج]acmeheightthe Holy Prophet (SAWW) Accessionthe Holy Prophet AccessionMiraj

شاعری

  • منائیں آج ہم معراج اُن حسرت نصیبوں کی
    چراغِ زندگی جلتا ہے جن کی راہِ مدفن میں
  • سرو قامت کوں بھر نظر دیکھا
    قمری دل کا ہے یہی معراج
  • معراج میں پہنچے ہیں کہاں عرش بریں پر
    جس جانہ ہلا سکتے تھے جبریل امیں پر
  • پر دم تیز پری شہپر جبریل یہ ہے
    یا مجسم شب معراج کی تشکیل یہ ہے
  • ماہ کو دیکھ کے معراج کی حجت ہے تمام
    صاف نقش سم رہوار محمد دیکھا
  • بالیدہ ہوں وہ اوج مجھے آج ملا
    ظل علم صاحب معراج ملا
  • بہر اسلام تری شکل ہے معراج خوشی
    کفر کے حق میں ترا جرم ہے برندہ حسام
  • بڑی رات ہے آج معراج کی
    مبارک اچھو رات تج آج کی
  • گرم صحبت عرش پر معراج میں برسوں رہے
    سرد‘ احمد کا نہ دنیا میں مگر بستر رہا
  • آئے گئے لیکن نہ گئی گرمی بستر
    نزدیک ہوئی دوری منزل شب معراج

محاورات

  • معراج مل جانا یا ہوجانا

Related Words of "معراج":