نقش قدم کے معنی
نقش قدم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نَق + شے + قَدَم }
تفصیلات
١ - پیر کا نشان، پاہں کا نشان، نقش پا، (کنایتہً) رہنما اصول۔, m["پاؤں کا نشان","نقشِ پا"]
اسم
اسم نکرہ
نقش قدم کے معنی
١ - پیر کا نشان، پاہں کا نشان، نقش پا، (کنایتہً) رہنما اصول۔
شاعری
- تن پروری خلق مبارک ہو انہیں یاں
جوں نقش قدم اور ہی آسودہ تنی ہے - یہ نہ ہو وے گا کہ جوں نقش قدم بیٹھ رہیں
کھینچ کر ہم سر کوئے بت بے پیر سے پاؤں - تمہاری راہ میں چل کر ہم ایسے کج رونے
تمہارے نقش قدم تک کو پائمال کیا - اگر معشوق کے نقش قدم پر چل نہیں سکتے
تو عاشق بن کے پھر کیوں ان کے پچھ لگّو نکلتے ہیں - ترے نقش قدم کی گرد تک پہنچا نہ وا ماندہ
بہت بیچھا کیا اے کارواں کوسوں تلک تیرا - برنگ نقش قدم ہوں یہاں وہ خاک نشیں
کہ فکر کی نہ کسی نے مرے اٹھانے کی - ل میں صورت نقش قدم و خاک بسر ہوں
بگڑا جو بنایا میری تصویر کا خاکہ - کعبہ و دیرکے جھگڑے سے ہے کیا کام اوسے
سجدہ گہہ جس کا کہ نقش قدم یار رہا - جہاں اس کا نقش قدم دیکھتے ہیں
خیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں - برنگ نقش قدم کیا وہ خاک گر کے اٹھیں
سمند نازکی تیرے جنھیں لگی ہے چپیٹ
محاورات
- نقش قدم پر چلنا