عاشقانہ کے معنی
عاشقانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عا + شِقا + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عاشق| کے ساتھ |انہ| بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے |عاشقانہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز متعلق فعل مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٤٦ء کو "کلیات آتش" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["عاشق کے مزاج کے موافق","عاشق کے مطلب کی","عاشقوں سے منسوب","عاشقوں کا سا","عشق انگیز"]
عشق عاشِق عاشِقانَہ
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
عاشقانہ کے معنی
١ - عاشقوں کا سا نیز عشق کی کیفیت یا مضمون کا، عشق آمیز۔
"زنداں سے رہائی کے بعد بھی وہ اسی عاشقانہ مسلک پر قائم رہتے ہیں . پھر سے قید کر دیئے جاتے ہیں۔" (١٩٨٨ء، فیض شاعری اور سیاست، ١٤٤)
عاشقانہ english meaning
lover-likelovingamorouseroticbecome carnivorousbecome cruel or rapacious
شاعری
- ہو رقم جس طرح شعر عاشقانہ کیف کا
اپنی آنکھوں میں صنم سرمے کی یوں تحریر کھینج - گائیں گے معشوق شعر عاشقانہ مہر کے
ہووے گا گلبانگ میں شور و فغان عندلیب - ہاں ساقی ارزاں مئے شبانہ
دردہ دو سہ جام عاشقانہ
محاورات
- برات عاشقانہ بر شاخ آہو