نقش پا کے معنی

نقش پا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نَق + شے + پا }

تفصیلات

١ - پیروں کے نشان، پاہں کا نشان، نقش قدم، (مجازاً) کھوج، سراغ نیز کسی اہم چیز کی نشان دہی کرنے والا۔, m["پاؤں کا نشان","نقش قدم","نقشِ قدم"]

اسم

اسم نکرہ

نقش پا کے معنی

١ - پیروں کے نشان، پاہں کا نشان، نقش قدم، (مجازاً) کھوج، سراغ نیز کسی اہم چیز کی نشان دہی کرنے والا۔

شاعری

  • سیاہ زلف پہ آنچل خفیف آبی ہے
    برہنہ پاہے تو ہر نقش پا گلابی ہے
  • بھردے اگر قدم سے وہ آغوش نقش پا
    پھولا سماے پھر نہ تن وتوش نقش پا
  • جو نقش پا ہے درہم زر سے نہیں ہے کم
    رکھتے ہیں کیا پدم بت زردار پاؤں میں
  • فر سودہ بسکہ پے میں زخود رفتگاں کی ہے
    باقی رہا نہ خاک تن و توش نقش پا
  • ترے پاؤں تلے حوریں نہیں آنکھیں بچھاتی ہیں
    یقیں ہے چشم حور العین نشان نقش پا ٹھہرے
  • بولیں نہ خاک چاٹ کے بھی منہ سے بات کچھ
    ہم خاکسار جوں لب خاموش نقش پا
  • رہنماےی ہی مری گرم روی عالم كو
    نقش پا رہ گئے رستے میں چراغاں ہو کر
  • گرمی رفتار سے وہ آگ ہے زیر قدم
    میرے نقش پا چراغ رہ گزار ہو جائےں گے
  • اے سیل اشک تو تو ذرا نقش پا کو دیکھ
    جاتی رہے نہ دہر سے بنیاد رفتگاں
  • آوارگی تھی گرچہ مری اس پہ سب عیاں
    تو بھی پہ کھول دیجو صبا گوش نقش پا

Related Words of "نقش پا":