نگاہوں میں کے معنی
نگاہوں میں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نِگا + ہوں (و مجہول) + میں (ی مجہول) }
تفصیلات
١ - نظر میں، خیال میں۔, m[]
اسم
متعلق فعل
نگاہوں میں کے معنی
١ - نظر میں، خیال میں۔
شاعری
- پرو دیئے مرے آنسو ہوا نے شاخوں میں
بھرم بہار کا باقی رہے نگاہوں میں - ٹھہرو کہ آئینوں پہ ابھی گرد ہے جمی
سینوں کا سارا زہر نگاہوں میں آگیا - جی لئے‘ جتنے دنوں ان کی نگاہوں میں رہے
اب یہ جینا تو بزرگوں کی دعا لگتا ہے - جُھکی جُھکی سی نگاہوں میں انتظار کی آگ
جلے تو وقت کی گردش پگھلنے لگتی ہے - جانے کب تک تیری تصویر نگاہوں میں رہی
ہوگئی رات تیرے عکس کو تکتے تکتے! - کس قدر خواب ہیں نگاہوں میں
جن کو لفظوں میں لا نہیں سکتا - یہ نیمہ رمضاں اور دم تسحر ہے
چھلک رہی ہے نگاہوں میں میری نہرلبن - چرلینا نگاہوں میں دل اور ہونٹوں میں ہنس دینا
نیا شیوہ نکالا واہ وا چورہی و سرہنگی - نگاہوں میں وہ تل جائے گی جتنی ہم کو الفت ہے
اگر میزاں ملی ان سے تو پورا امتحاں ہوگا - کرتے یہ اشک و آہ ہیں تکلیف کیوں عبث
ہو جاتا راز دل تو نگاہوں میں فاش ہے
محاورات
- نگاہوں میں آنا۔ بھرنا۔ چڑھنا۔ خارہونا۔ سمانا یا کھبنا
- نگاہوں میں باتیں کرنا
- نگاہوں میں تولنا
- نگاہوں میں ٹھہرنا
- نگاہوں میں کھائے جانا
- نگاہوں میں کہنا
- نگاہوں میں ہلکا ہونا