نیچے کے معنی
نیچے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نی + چے }
تفصیلات
١ - نشیب میں پستی میں۔, m["اسسٹنٹ مددگار","پستی میں","تہ میں","زیرِ فرمان","زیر فرماں","زیر نگیں","نائب اسٹنٹ","نشیب میں"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
نیچے کے معنی
١ - نشیب میں پستی میں۔
٢ - تلے بخت، زیر، نگوں۔
٣ - ماتحت، زیرفرمان، نائب، اسسٹنٹ، مددگار۔
٤ - مدھم، دھیما، متوسط، جیسے نیچے سروں میں گانا۔
٥ - کم گھٹ کا، گھٹیل، ادنٰی جیسے دنگے میں اس سے سب نیچے ہیں۔
٦ - پیندا تلا جیسے نقار کی پسلی۔
نیچے کے جملے اور مرکبات
نیچے اوپر, نیچے درجے کا, نیچے سر, نیچے کا, نیچے کا پیٹ, نیچے سر میں, نیچے سے
نیچے english meaning
(see under نیچا ADJ.*)
شاعری
- جس تنہا سے پیڑ کے نیچے ہم بارش میں بھیگے تھے
تم بھی اُس کو چھوکے گزرنا، میں بھی اُس سے لپٹوں گا - سرمئی آنکھوں کے نیچے پھول سے کھلنے لگے
کہتے کہتے کچھ کسی کا سوچنا، اچھا لگا - سمندِ شوق تھا امجد رواں دواں جب تک
قدم کے نیچے ستاروں کا شامیانہ تھا - پھر ان کے نیچے درندوں کے نام کس نے لکھے
ہمیں یقین ہے یہ سب ہمارے چہرے ہیں - پاؤں کے نیچے کی مٹی بھی نہ ہوگی ہم سی
کیا کہیں عمر کو اس طور بسر ہم نے کیا - اونچا مکان جس کا ہے پچ کھنا سوایا
اوپر کا کھن ٹپک کر جب پانی نیچے آیا - درندے پرندے چرندے کھیے
گزندوں کے منہ گرد نیچے ڈھپے - چہرے کے نیچے قہر ہے داڑھی کا جھول جھال
اس فرد کو بچائیے تفصیل ذیل سے - پیچ نیچے کے ترے حقہ پہ بولے ہیں یہی
گر سنے کوئی عجوبہ ہے یہ حق حق سانپ کی - باہر بھیتر بلند و نیچے
داہیں باہیں و آگے پیچھے
محاورات
- آسمان کے نیچے
- آنکھوں کے نیچے اندھیرا آجانا۔ آنا۔ چھاجانا یا چھانا
- آنکھوں کے نیچے بجلی سی (برق) چمک جانا
- آنکھوں کے نیچے پھرجانا یا پھرنا
- آنکھیں تلووں کے نیچے (تلے) ملنا
- آنکھیں تلووں کے نیچے بچھانا
- آنکھیں قدموں تلے (کے نیچے) بچھانا
- اب تو پتھر کے نیچے ہاتھ دبا ہے
- اجل آنکھوں کے سامنے (نیچے) پھرنا
- انگلی دانت (دانتوں) کے نیچے (- دانتوں میں) دابنا / دبانا