نیکی کے معنی
نیکی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نے + کی }
تفصیلات
١ - خوبی، بھلائی، عمدگی۔, m["اچھا کام","حسنِ عمل","سعادت مندی","نیک بختی","کارِ ثواب","کار خیر","کارِ خیر","کارِ نیک"]
نیک نیکی
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : نیکِیاں[نے + کِیاں]
- جمع غیر ندائی : نیکِیوں[نے + کِیوں (و مجہول)]
نیکی کے معنی
١ - خوبی، بھلائی، عمدگی۔
٢ - احسان، کار نیک، کارخیر۔
٣ - نیک بختی، سعادت مندی۔
٤ - پارسائی، پرہیزگاری۔
نیکی کے مترادف
اچھائی, احسان, شرافت, سعادت, خیر, صلاحیت, دھرم, فیض, مروت
اچھائی, احسان, بھلائی, بھلمنسائی, پارسائی, پاکدامنی, پرہیزگاری, خوبی, خُوبی, سعادتمندی, عمدگی, عُمدگی, مروَّت, نکوئی, کارخیر
نیکی english meaning
Goodness; good; pietyvirtue; probity; beautyelegancegood
شاعری
- (دلدار بھٹی کے لیے ایک نظم)
کِس کا ہمدرد نہ تھا‘ دوست نہ تھا‘ یار نہ تھا
وہ فقط میرا ہی دلدار نہ تھا
قہقہے بانٹتا پھرتا تھا گلی کوچوں میں
اپنی باتوں سے سبھی درد بُھلا دیتا تھا
اُس کی جیبوں میں بھرے رہتے تھے سکّے‘ غم کے
پھر بھی ہر بزم کو گُلزار بنا دیتا تھا
ہر دُکھی دل کی تڑپ
اُس کی آنکھوں کی لہو رنگ فضا میں گُھل کر
اُس کی راتوں میں سُلگ اُٹھتی تھی
میری اور اُس کی رفاقت کا سفر
ایسے گُزرا ہے کہ اب سوچتا ہوں
یہ جو پچیس برس
آرزو رنگ ستاروں کی طرح لگتے تھے
کیسے آنکھوں میں اُتر آئے ہیں آنسو بن کر!
اُس کو روکے گی کسی قبر کی مٹی کیسے!
وہ تو منظر میں بکھر جاتا تھا خُوشبو بن کر!
اُس کا سینہ تھا مگر پیار کا دریا کوئی
ہر دکھی روح کو سیراب کیے جاتا تھا
نام کا اپنے بھرم اُس نے کچھ ایسے رکھا
دلِ احباب کو مہتاب کیے جاتا تھا
کوئی پھل دار شجر ہو سرِ راہے‘ جیسے
کسی بدلے‘ کسی نسبت کا طلبگار نہ تھا
اپنی نیکی کی مسّرت تھی‘ اثاثہ اُس کا
اُس کو کچھ اہلِ تجارت سے سروکار نہ تھا
کس کا ہمدرد نہ تھا‘ دوست نہ تھا‘ یار نہ تھا
وہ فقط میرا ہی دلدار نہ تھا - اگر چاہے گا تو بس پاک دامن
ہوا نیکی میں تیرا چاک دامن - رکھیں سو کس سے بھلا اب امید نیکی ہم
کہ ہم سے اوس کے لیے اک جہاں بدی پر ہے - افسوس کوئی نیکی گرہ میں نہیں مری
لنبے سفر کے واسطے زاد سفر نہیں - کیا لانچ دیتی ہے کی فرشتیاں کوں توں ہر روز
نیکی ہی لکھتے ہیں تیری تقصیر کے ہول - یاں زہر دے تو زہر لے، شکر میں شکر دیکھ لے
نیکوں کو نیکی کا مزہ موذی کو ٹکر دیکھ لے - کہتے ہیں جس کو نیکی اس کو بدی بتانا
جو چیز کام کی ہو اس کو ردی بتانا - نیکی کا حسن کیتا جذب مولود
اسی تے مج ہے مجذو باں سوں اخلاص
محاورات
- بد بدی سے نہ جائے تو نیک نیکی سے بھی نہ جائے
- جہاں کتا ہوتا ہے وہاں نیکی کا فرشتہ نہیں آتا
- جیسے کے سنگ تیسا کرے آچھا ناہیں کام۔ برے کے سنگ نیکی کرے نیکی کو پرنام
- چشم ارزق موے میگوں رنگ زرد۔ اینچنیں کس باکسے نیکی نہ کرو
- دل میں نیکی ڈالنا
- سب سے رلمل چالئے جب لگ پار بسائے۔ مشٹ بچن مکھ بولئے جو نیکی ہی رہ جائے
- غصہ بہت، زور تھوڑا، مار کھانیکی نشانی
- نیکی اور پوچھ پوچھ
- نیکی برباد گناہ لازم
- نیکی نیک راہ بدی ایک (میش) راہ