واسطہ کے معنی

واسطہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ وا + سِطَہ }

تفصیلات

١ - [ مذکر ] درمیان شخص، بچولیا، ثالث بیچ والا، ایلچی، قاصد، دوست۔, m["ذریعہ","ربط مناسبت وسیلہ","ڈھب","بیچ والی عورت","رشتہ داری","رشتہ داری یا دوستی کا تعلق","علاقہ لگاؤ","غرض مطلب","وہ شخص جو دوستوں کے درمیان وسیلہ ہو، بچولیا، پنچ، ثالث","کوئی درمیانی چیز"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : واسِطے[وا + سِطے]
  • جمع : واسِطے[وا + سِطے]
  • جمع غیر ندائی : واسِطوں[وا + سِطوں (و مجہول)]

واسطہ کے معنی

١ - [ مذکر ] درمیان شخص، بچولیا، ثالث بیچ والا، ایلچی، قاصد، دوست۔

 تم رقیبوں سے ملے ہم نے بھی دل بہلا لیا اب ہمارا آپکا وہ واسطہ جاتا رہا (نسیم دہلوی)

٢ - [ مؤنث ] بیچ والی عورت، مشاطہ، شادی بیاہ کرانے والی۔

٣ - [ مذکر ] ربط، لگاؤ، مناسبت۔

٤ - سبب، باعث۔

٥ - کام، پالا، سرکار، جیسے، خدا ان سے واسطہ نہ ڈالے۔

٦ - غرض، مطلب جیسے ہمیں کیا واسطہ۔

٧ - وسیلہ، ڈھب، موقع، سلسلہ جیسے ہم نے بھی واسطہ پیدا کر لیا۔

٨ - دوستی، آشنائی، دل لگی، محبت۔

٩ - مباشرت، صحبت۔

واسطہ کے مترادف

ثالث, سفارش, قدم, علاقہ, وسیلہ, درمیانی

باعث, بچولیا, تعلق, ثالث, درمیانی, دلال, دوستی, سبب, سروکار, صدقہ, طفیل, علت, غرض, قاصد, مطلب, موقع, نسبت, وجہ, وکیل

واسطہ کے جملے اور مرکبات

واسطہ دینا, واسطہ ڈالنا, واسطہ رکھنا, واسطہ العقد, واسطہ پڑنا

واسطہ english meaning

(ped. vá|sitah)go between

شاعری

  • مانا کہ تیرا مجھ سے کوئی واسطہ نہیں
    ملنے کے بعد مجھ سے ذرا آئنہ بھی دیکھ
  • نہیں اس کو عشق سے واسطہ وہ ہے اور ہی کوئی راستہ
    اگر اس میں دل کا لہو نہیں اگر اس میں جاں کا زیاں نہیں
  • کہنے کو میرا اُس سے کوئی واسطہ نہیں
    امجد مگر وہ شخص مجھے بھولتا نہیں
  • میں نے امجد اِسے بے واسطہ دیکھا ہی نہیں
    وہ تو خُوشبُو میں بھی آہٹ کے بہانے نکلے
  • آزردہ تم جو مجھ سے ہوئے کس لیے بھلا
    تقصیر و جرم واسطہ کچھ موجب نزاع

محاورات

  • واسطہ پڑنا
  • واسطہ دینا
  • واسطہ رکھنا
  • واسطہ ہونا

Related Words of "واسطہ":