وضع کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word wazaa meanings and details
وضع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ وَضْع }
تفصیلات
١ - رکھنا، ترتیب کرنا یا دینا، بنانا، ساخت، بناوٹ۔, m["رکھنا","بچہ دینا","ترتیب کرنا","ترتیب کرنا یا دینا","چال چلن","زائیدن کا ترجمہ","سَج دھج","موزوں اور چسپاں بات","نئی بات"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
وضع کے معنی
١ - رکھنا، ترتیب کرنا یا دینا، بنانا، ساخت، بناوٹ۔
نامراد نہ زیست کرتا تھا میر کی وضع یاد ہے ہمکو (میر)۔
٢ - طرز، روش، دستور، طور، طریق، رنگ ڈھنگ، چال چلن، صورت، شکل، ہیت، حالت، دھج، فیشن۔
کرے گی دیکھئے کس کس کو سیدھا یہ ٹیڑھی وضع تیری بانکی بانکی (رند)
٣ - حالت، دشا۔
٤ - جننا، بچہ دینا، اسقاط۔
٥ - بنیاد، نیو، بنا۔
٦ - مجرا، وصول، تفریق، خارج۔
٧ - آن، انداز، ادا۔
٨ - پھینتی، موزوں اور چسپاں بات۔
وضع کے مترادف
بناوٹ, بھیس, ٹھاٹ, ساخت, طریقہ, ڈول[2], ڈیل, فارم[1], فیشن, ٹائپ
ایجاد, بنانا, بناوٹ, ترکیب, حالت, درجہ, دستور, روش, رکھنا, ساخت, شکل, صورت, طرز, طریقہ, طور, فیشن, گت, مجرا, وصول, ڈھنگ
شاعری
- سرمہ کیا ہے وضع پئے چشم اہل قدس
احمد کی رہ گزار کی خاک اور دھول کا - جمشید جس نے وضع کیا جام کیا ہوا
وے صحبتیں کہاں گئیں کیدھر ولے ناؤ نوش - عشق میں جس کے یہ احوال بنا رکھا ہے
اب وہی کہتا ہے اس وضع میں کیا رکھا ہے - درد کا کہنا چیخ اٹھو‘ دل کا تقاضہ وضع نبھاؤ
سب کچھ سہنا‘ چُپ چُپ رہنا کام ہے عزت داروں کا - میں وضع احتیاط کا قائل تو ہوں‘ مگر
آنسو نکل پڑے تجھے غم خوار دیکھ کر - سمجھ وضع جہاں اس رشک سے محفوظ رکھتی ہے
بہار آکر ہے اک پل میں کہاں پھر گل کدھر شبنم - بھگانا بہر وضع دونوں کے تیں
دے مارنا جیو سوں خوب نیں - بیکار مجھ کو مت کہہ میں کارآمدہ ہوں
بیگانہ وضع تو ہوں پر آشنازدہ ہوں - بن گئے چوب زرد کے پائے
اور اوسی وضع کے وہ پروائے - آنکھیں بھی حسیں تھوتھنی کی وضع بھی پیاری
اہو قدمی پر ہے فدا باد بہاری
محاورات
- من زو وضع زمانہ می ترسم کو مبادا ازیں بتر گردو
- وضع بدلنا
- وضع میں فرق آنا
- وضع نستعلیق ہونا
- وضع کرنا
- وضع کہے دیتی ہے
- وضع ہونا
- وضعداری نہ چھوڑنا