ٹائپنگ کے معنی

ٹائپنگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹا + اِپِنْگ (کسرہ ا خفیفہ، ن مغنونہ) }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |ٹائپنگ| ہے اردو میں اپنے اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٩٦٩ء میں "فن ادارت" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Typing "," ٹائِپ "," ٹائِپِنْگ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ٹائپنگ کے معنی

١ - ٹائپ سے متعلق۔

"چونکہ یہ بنیادی طور پر ٹائپنگ کا کام ہے اس لیے اس میں ٹائپنگ کی اغلاط واقع ہونے کا احتمال ہے۔" (١٩٦٩ء، فن ادارت، ٢٤٧)

٢ - ٹائپ کا کام بحیثیت مضمون۔

"ٹائپنگ کا سالانہ عملی امتحان . صبح آٹھ بجے شروع ہو گا۔" (١٩٦٧ء، روزنامہ، جنگ، ٣ مئی، ٢)