ٹالنا کے معنی

ٹالنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹال + نا }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |تاریا| سے ماخوذ اردو زبان میں |ٹال| مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگنے سے |ٹالنا| بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے ١٦٧٨ء میں "غواصی" کے "کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہانا بنانا","حیلے سے پھیرنا","دفع کرنا","دھوکا دینا","دیر کرنا","ضائع کرنا","علیحدہ کرنا","فریب دینا","مُلتوی کرنا","ڈھیل دینا"]

تاریا ٹال ٹالْنا

اسم

فعل متعدی

ٹالنا کے معنی

١ - دفع کرنا، ہٹانا، سرکانا۔

 شک کو نکالتی ہوں میں یاس کو ٹالتی ہوں میں تیرے سہارے اے مید دل کو سنبھالتی ہوں میں (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، عالم خیال، ٣٢)

٢ - لوٹانا، رخ پھیرنا۔

 اب ٹوٹ گریں گی زنجیریں اب زندانوں کی خیر نہیں جو دریا جھوم کے اٹھے ہیں تنکوں سے نہ ٹالے جائیں گے (١٩٥٢ء، دست صبا، ٥٤)

٣ - قبول نہ کرنا، تسلیم نہ کرنا، نہ ماننا۔

"یہ تو جوان عورت جو کہے اس کو مان لیجیے گا ہرگز نہ ٹالیے گا" (١٨٩٢ء، خدائی فوجدار، ٢٠٩:١)

٤ - گزارنا، صرف کرنا، بسر کرنا۔

 یار کو بتلا چکی جب یہ فریب ٹال کے دس پانچ دن وہ ناشکیب (١٨٢٦ء، معروف، دیوان، ١٩٤)

٥ - دبانا، ضبط کرنا، روکنا۔

 مر کر ترے خیال کو ٹالے ہوئے تو ہیں ہم جان دے کے دل کو سنبھالے ہوئے تو ہیں (١٩٤١ء، فانی، کلیات، ١٤٧)

٦ - ملتوی کرنا۔

 اس کے جلوے کا اگر دیکھنے والا ہوتا حشر پر وعدۂ دیدار نہ ٹالا ہوتا (١٩٠٣ء، نظم نگارین، ١١)

٧ - ٹھکانے لگانا۔

"انعام چاروں طرف اس فکر میں مارے مارے پھر رہے تھے کہ کوئی خریدار مل جائے تو گھڑی اونے پونے ٹال دوں" (١٩١٧ء، طوفان حیات، ١٢)

ٹالنا کے مترادف

ٹرخانا

بہکانا, سرکانا, فریب, گُزارنا, ہٹانا

ٹالنا english meaning

to pass overgo beyondexceed (a fixed time); to put offdeferpost pone; to reject (a request); to elude by subterfugeto evadeprevaricate; to avoid; to put or turn asideto put or turn (one) out of the wayto deterfrighten away; to removeavertward offfendobviateprevent

محاورات

  • آئی بلا (کو) سر سے ٹالنا
  • آﺌی بلا سر سے ٹالنا
  • آج کا کام کل پر اٹھا رکھنا۔ ٹالنا۔ چھوڑنا۔ ڈالنا یا رکھنا
  • آفت سر سے ٹالنا
  • آفت کو ٹالنا
  • اپنی بلا اور کے سر ٹالنا / دھرنا / ڈالنا / منڈھنا
  • بات ٹالنا
  • باتوں میں ٹالنا
  • برا وقت ٹالنا
  • بلا سر سے ٹالنا

Related Words of "ٹالنا":