ٹرخانا کے معنی

ٹرخانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹَر + خا + نا }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ لفظ |ٹرکا| کو اردو میں عام طور پر |ٹرخا| استعمال کیا جاتا ہے اس کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگنے سے |ٹرخانا| بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے ١٨٧٧ء میں "توبۃ النصوح" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

ٹرکا ٹرخا ٹَرْخانا

اسم

فعل متعدی

ٹرخانا کے معنی

١ - ٹالنا، بہانہ کرنا، بالابتانا۔

"میں نے سوکھا ٹرخادیا ہے، اس لیے بچت میں ایک بکس تمہارے لیے موجود ہے" (١٩٠٠ء، مکاتیب مہدی، ٢٤٦)

٢ - بے دلی سے کوئی کام کرنا۔

"تم نے نماز تو گھر ہی پر ٹرخالی، مسجد تک نہیں گئے" (١٩٢٦ء، نوراللغات)

ٹرخانا english meaning

to put offprevaricatework carelessly or perfunctorily

Related Words of "ٹرخانا":