ٹولا کے معنی

ٹولا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹو (واؤ مجہول) + لا }

تفصیلات

iہندی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اردو میں ہندی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصل معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٦٢٥ء میں "سیف الملوک، و بدیع الجمال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بڑی کوڑی","پتھر یا اینٹ کا ٹکڑا","چیزوں کا سیٹ یا مجموعہ","شہر کا ایک حصہ جس میں خاصے فرقے قوم یا پیشے کے آدمی رہتے ہوں","مختلف چیزوں کا ڈھیر یا مجموعہ"]

اسم

اسم جمع ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : ٹولے[ٹو (واؤ مجہول) + لے]
  • جمع : ٹولے[ٹو (واؤ مجہول) + لے]
  • جمع غیر ندائی : ٹولوں[ٹو (واؤ مجہول) + لوں (واؤ مجہول)]

ٹولا کے معنی

١ - گروہ، جتھا۔

"مولانا نے کہا کہ اب مقابلہ پر پنجابی ٹولی کے ساتھ بنگالی ٹولا بھی آگیا" (١٩٢٦ء، محمد علی، ٣٩٣:١)

٢ - کوچہ، محلہ، جس میں تقریباً ایک ہی قسم کے لوگ رہتے ہوں۔

"شہر مذکور میں کئی سرائیں اور بہت سے کڑے ٹولے محلے آباد ہیں" "چماروں کے ٹولے میں ایک آدمی بھی نہ تھا" (١٨٠٥ء، آرائش محفل، افسوس، ١١٤)(١٩٣٦ء، پریم چند، زاد راہ، ٤)

٣ - سنگ ریزہ، روڑا، بڑی کوڑی (نوراللغات؛ جامع اللغات)

ٹولا english meaning

a quarter or district of a town; a part of a town inhabited by men of one classsect or trade; a set (of anything); a complete assortment; a piece of rocka stonea large pebble; a knockstrokeput (someone) to shame

محاورات

  • اپنی بیر (کو) گھولم گھالا دوسرے کی بیت بیر ٹالم ٹولا
  • اپنے کو گھالم گھولا اور کی بار کو ٹال مٹولا
  • اپنے کو گھالم گھولا اور کی بار کو ٹالم ٹولا
  • ارے میرے کرم جہاں ٹٹولا وہیں نرم
  • اے رے میرے کرم جہاں ٹٹولا وہیں نرم
  • ٹولن میں گھر ٹولا بھلا سب باجن میں ڈھولا بھلا

Related Words of "ٹولا":