ٹوپی کے معنی

ٹوپی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹو (واؤ مجہول) + پی }

تفصیلات

iہندی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اور ہندی سے اردو میں ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧٣٢ء میں "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کی سر کی پوشاک","بندوق میں رکھنے کی تانبے کی ایک چیز جس پر گھوڑا لگنے سے آگ پیدا ہوتی ہے","بندوق کا پٹاخا","پوشش سر","پھل کے اوپر کا خول","دوربین کے منہ کا ڈھکنا","سرِ ذکر","وہ تھیلی جو شکاری پرندوں کے منہ پر چڑھادیتے ہیں","وہ تھیلی جو شکاری جانور کے منہ پر چڑھادیتے ہیں","یورپ کی قومیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ٹوپِیاں[ٹو (واؤ مجہول) + پِیاں]
  • جمع غیر ندائی : ٹوپِیوں[ٹو (واؤ مجہول) + پِیوں (واؤ مجہول)]

ٹوپی کے معنی

١ - کلاہ، سرکی پوشش۔

"نوجوان ایک بادامی ریشمی سوٹ پہنے ہوئے تھا سر پر ٹرکی ٹوپی تھی" (١٩٣٨ء، حرماں نصیب، ٨)

٢ - پرانے طرز کی بندوق میں استعمال کرنے کا پٹاخا جسے بھری ہوئی بندوق کے نپل پر چڑھا دیا جاتا ہے اس کی تہ میں ٹکر سے آگ بھڑکنے والا مسالا جما دیا جاتا ہے جو بندوق کے گھوڑے کی ضرب سے بھڑک کر بارود میں آگ لگا دیتا ہے یہی ٹوپی کارتوس کے پیندے میں بھی اسی غرض سے لگائی جاتی ہے (اصطلاحات پیشہ وراں)

"کارتوس تو وہ بھی اچھے بناتے ہیں مگر ان کی ٹوپی نہیں بدلی جا سکتی" (١٩٣٢ء، قطب یار جنگ، شکار، ٥٤)

٣ - کپڑے وغیرہ کا وہ خول جو شکاری پرندوں کے منہ پر چڑھا دیتے ہیں۔

 وہ بدگمان ہوں کہ خط دے کے بندکیں آنکھیں پنہائی باز کی ٹوپی سر کبوتر پر (١٨٥٣ء، دفتر فصاحت، ٨٧)

٤ - سرذکر، حشفہ۔ (جامع اللغات)

"بھلاواہ کی ٹوپیاں تمام دور کر کے ہانڈی میں ڈالیں" (کلید عطاری، ١٣٠)

٥ - کسی پھول وغیرہ کے اوپر کا خول۔

"آسیہ بھنڈیوں سے اتاری ہوئی ٹوپیاں لے آتی اور ان سے اپنی ہانڈی پکاتی" (١٩٧٦ء، سالنامہ، نقوش، جنوری، ١٥٧)

٦ - بھنڈی کے اوپر کا حصہ جو پکاتے وقت کاٹ دیا جاتا ہے۔

"اس کا ایک جسم، گول، چھتری نما سر ہوتا ہے، جس کو ٹوپی (Pilevs) کہتے ہیں یہ ایک ڈنڈی (ڈنٹھل Stipe) کی چوٹی پر واقع ہوتا ہے" (١٩٤٣ء، مبادی نباتیات، ٨١٧:٢)

٧ - [ نباتیات ] ککرمتے کے اوپر کا حصہ جو گول چھتری نما ہوتا ہے اور ایک ڈنڈی کی چوٹی پر واقع ہوتا ہے۔

"تیسرا اس کے ٹکڑے کرتا ہے ان ٹکڑوں کے سرے بناتا ہے پانچواں ان ٹکڑوں کے سروں کو اس لیے ریت سے درست کرتا ہے کہ ان پر ٹوپی بٹھائی جائے" (١٨٦٨ء، رسالہ سیاست مدن، ١٥٠)

٨ - مائع پیما آلہ کے نچلے سرے پر چھوٹی وزن دار پیالی یا ٹوپی جس کو اس قدر بوجھل بنایا جاتا ہے کہ تیرتے وقت آلہ کا توازن قائم رہتا ہے۔ (ماخوذ: سکون سیالات، 160)

"جب آگ جل رہی ہو تو جھونک روزنوں کے سروں پر ڈھانکنے کے لیے ڈھلواں لوہے کی ٹوپیاں بھی درکار ہیں" (١٩٤٨ء، اشیائے تعمیر، ٤٦)

٩ - چوب کے سرے میں ڈالا جانے والا خیمے کا وسطی سوراخ جس کے گرد مضبوطی کے لیے چمڑے کی گوٹ سلی ہوتی ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 6:1)

"ٹوپی (Cap) کھول لینے کے بعد پیڈل کے دھرے پر کسا ہوا نٹ ظاہر ہو جاتا ہے" (١٩٧٠ء، دھات کاری، ٧١)

١٠ - کیل یا آلپین وغیرہ کے اوپر کا حصہ۔

"بالائی منہ پر بھی کاغذ کی ایک ٹوپی سی چڑھا دیں۔" (١٩٠٣ء، آتشبازی، ٨٧)

١١ - گول ڈھکن جو بَھٹے کے اوپر جھونک روزنوں کے سروں پر ڈھانکنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

١٢ - دھات وغیرہ کا بنا ہوا گول پیچ یا لیور۔

١٣ - دوربین کے منہ کا ڈھکنا؛ یورپ کی مختلف قومیں۔ (نوراللغات؛ جامع اللغات)

١٤ - آتشبازی کی بارود کو ڈھکنے یا بند کرنے کا اوپر کا کاغذ۔

ٹوپی کے مترادف

تاج, کلاہ, کلغی

تاج, چلم, حشفہ, سُپارا, سُپیاری, سرذکر, سرِذکر, طُماغہ, مُکٹ, ٹاٹ, کلاہ, کُلاہ, کیَپ

ٹوپی کے جملے اور مرکبات

ٹوپی والا

ٹوپی english meaning

a hatcap; cap (of a gun); cover or cap (as of a telescope); head or top (of a thing)provision for hereaftervirtuous deeds

شاعری

  • انشا مرے آغاکی سلامی کو جھکے ہے
    سکان سرا پردہ تقدیس کی ٹوپی
  • ہے شیخ کے سر ایسی ہی تلبیس کی ٹوپی
    جس سے کہ پڑی کانپے ہے ابلیس کی ٹوپی
  • ٹوپی سمجھ نہ اس کو تمامی کی چار ترک
    قربان سر ترے ہیں یہ مل کر ہلال چار
  • چاند سورج کو جو ٹکواتے ہیں ٹوپی میں صنم
    کیا قیام ہے بہم شمس و قمر کرتے ہیں
  • سو چکٹی ہوئی ہے یہ منغض کہ جہاں میں
    ایسی تو نہ ہوگی کسی سائیس کی ٹوپی
  • ٹوپی کی کجی دیکھی تھی زلفوں کی سنی تھی
    یہ حد کی بنکیتی ہے کہ ٹیڑھی ہے نظر بھی
  • سب کی ٹوپی راج مکٹ ہے
    پھوس کا گھر بھی راج محل ہے
  • گھڑ چڑھی توپیں ہیں سرکار کی کیا ٹوپی دار
    ٹوپوں پر گھوڑے ہیں گھوڑوں پہ ٹوپی کا محل
  • کہتے ہیں اپنی ٹوپی سے بھی مشورت کرو
    کر قصد، ترک شر سے کبھی شرم مت کرو
  • کم نہیں، کچھ ٹوپی والوں سے وہ طفل کج کلاہ
    دیکھئے تنہا دلا ہم اس کو کیوں کر جائیں گے
    اس کے کوچے میں گزارا کب ہوا بے فوج اشک
    ساتھ اپنے لے کے درانی کا لشکر جائیں گے

محاورات

  • آسمان پر ٹوپی پھینکنا
  • الٹی ٹوپی گڑ چنے
  • الٹی ٹوپی گڑچنے
  • ایک دیولی برابر ٹوپی ہونا
  • پاؤں میں جوتی نہ سر پر ٹوپی (چپوٹی)
  • جس نے اپنی اتارلی دوسرے کا کیا لحاظ جس نے اپنی پگڑی (ٹوپی) اتارلی (اسے) دوسرے کی اتارتے کب ڈر (ہو) تا ہے
  • چار کپڑے (کرتے ٹوپی) زیادہ پھاڑنا
  • گانڑ ‌میں ‌لنگوٹی ‌نہ ‌سر ‌پر ‌ٹوپی
  • ٹوپی اچھالنا
  • ٹوپی پر ہاتھ ڈالنا

Related Words of "ٹوپی":