ٹٹی کے معنی
ٹٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹَٹ + ٹی }
تفصیلات
iسنسکرت کے اصل لفظ |تنتراکا| سے ماخوذ اردو زبان میں |ٹٹی| مستعمل ہے اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٧٨٤ء میں "سحرالبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آتش بازی کی دیوار جو بانس کی کھپچیوں سے بناتے ہیں","آرائش جو بیاہ شادیوں میں لے جاتے ہیں","بانس کا ٹھاٹھر جس پر چراغ رکھ کے روشنی کرتے ہیں","بانس یا سرکنڈوں کا چھوٹا چھپر","تخت رواں","جائے ضرور","خس کا چھپر","شکار کھیلنے کی آڑ","مہندی وغیرہ کی باڑ جو پردے کے طور پر لگاتے ہیں","وہ بانس وغیرہ کا ڈھانچہ جس پر انگور کی بیل چڑھاتے ہیں"]
تنتراکا ٹَٹّی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : ٹَٹِّیاں[ٹَٹ +ٹِیاں]
- جمع غیر ندائی : ٹَٹِّیوں[ٹَٹ + ٹِیوں (واؤ مجہول)]
ٹٹی کے معنی
"وہی قادر مطلق ہے جس نے باغ پیدا کیے بعض تو ٹٹیوں پر چڑھائے ہوئے جیسے انگور کی بیلیں" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٧١:٢)
پنجۂ گلگوں چمن کو اب دکھایا چاہیے اشک سے مہندی کی ٹٹی کو جلایا چاہیے (١٩٠٢ء، طلسم نوخیز جمشیدی، ٦٥٤:٣)
ہائے دیکھوں کیونکر ان کو اے ہجوم تار اشک ایک ٹٹی سے کھڑی ہے چشم ترکے سامنے (١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ١٨٤)
"کھاد کے گڑھوں کو ٹٹی کے طور پر استعمال کرو . پردے کے لیے ارد گرد باڑ لگادو" (١٩٢٨ء، دیہاتی اصلاح، ٣٣)
ہر اک ٹٹی تھی مینا کار خوش رنگ سجا تھا اس طرح پر عقل تھی دنگ (١٨٦١ء، الف لیلہ نو منظوم، ٥٢٢:٢)
"ذرا ان کو تو بلا لو جو انگور کی ٹٹی کے پاس دبکی کھڑی ہیں" (١٩٠٣ء، بچھڑی ہوئی دلہن، ٧٢)
"ٹٹی چھڑکی گئی، اب دوپہر کی صحبت نہایت خوش گوار تھی" (١٩٢٤ء، |اودھ پنچ| لکھنؤ، ٩، ٤:٢٠)
"سڑکیں صاف ستھری اور دوطرفہ ٹٹیوں پر گلاس روشن تھا" (١٩١٥ء، |گلدستہ پنچ، ٩٧)
"ٹٹی کی خوشنمائی اس میں ہے کہ تمام یکبارگی سلگ جائے" (١٩٠٣ء آتش بازی، ٦٧)
قصد شکا دل ہے تو آئینہ دیکھیے صیاد کو ضرور ہے ٹٹی شکار کی (١٨٥٤ء، گلستان سخن، ٤٤٣)
"مضبوط تختوں کی ٹٹیاں سامنے قائم کی گئیں کہ سپاہی بندوق کی گولی مار سے محفوظ رہیں" (١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ٥٧٥:٣)
ٹٹی کے مترادف
پردہ
آڑ, اوٹ, پاخانہ, پردہ, تنتری, جھانپ, چلمن, چِک, چھپر, حجاب, دیوار, ٹٹری, ڈھانچ, کواڑی
ٹٹی english meaning
a frame-work of bamboo (used for illuminationor as a support for a vine or other creeperor to form an enclosure); a matted frame (for a door or window); a screen; a fence; a hiding place; a necessary officeprivylatrine (such being usually enclosed by matted bamboo frames)(formula for) children|s game comprising self-prepared make-believe feasta frame work of bamboosa matted shuttera privy or latrineas support for creepers, or to form an enclosure
شاعری
- گلے سے لگ جاؤآکے صاحب مرے تمہارے بگاڑ کیا ہے
کہاں کی ٹٹی پہاڑ کیسا بتاؤ صاحب یہ آڑ کیا ہے - مژگاں ہے مری چشم گہر بار کی ٹٹی
اشکوں نے بنائی ہے یہ بوچھار کی ٹٹی - زاہد شکار کھیل نہ ڈاڑھی کی ٹٹی میں
یہ مکر کھ نہیں تیرے یہ چھند کچھ نہیں - شیخ جی آڑ میں کھیلیں گے بط مے کا شکار
جلوہ ریش فقط دھوکے کی ٹٹی ہوگا - بھروسا باغ ہستی میں نہیں کچھ نخل قامت کا
نفس کیا ہے ہوا کی بیل ہے دھوکے کی ٹٹی پر - کسی سے مہر کسی سے کینہ کسی سے ناتا کہیں قرابت
اٹھی جو دل سے بھرم کی ٹٹی تو پھر یہ دیکھی خدا کی قدرت - ہائے دیکھوں کیونکر ان کو اے ہجوم تار اشک
ایک ٹٹی سی کھڑی ہے چشم تر کے سامنے - ہے جراتوں کی سینہ سپر خاکساریاں
گرد سپاہ ہوتی ہے ٹٹی سپاہ کی - تجھے تلاش و طلب میں کٹے ہے لیل و نہار
ہم اپنی ٹٹی میں بیٹھے ہی کھیلتے ہیں شکار
محاورات
- آیا کر تو جایا کر ٹٹی مت کھڑکایا کر
- ارہر کی ٹٹی گجراتی تالا
- ارہر کی ٹٹیا اور گجراتی تال
- اٹھ گئے نہ جانئے جو ٹٹی دے گئے باڑ
- اکاس باندھیں۔ پتال باندھیں۔ گھر کی ٹٹی کھلی
- باجرے کی ٹٹی گجراتی تالا
- بارہ برس کی پٹھیا بیس برس کی ٹٹیا
- پرایا کھائے گا بجا اپنا کھائے ٹٹی لگا
- جلیبیوں کی رکھوالی اور چوٹٹی کتیا
- چوٹٹی کتیا جلیبیوں کی رکھوالی