کرائے کا ٹٹو کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Kiraye ka tattu meanings and details

کرائے کا ٹٹو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِرا + اے + کا + ٹَٹ + ٹُو }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |کِرایَہ| کی مغیرّہ حالت |کِرائے| کے بعد سنسکرت سے ماخوذ حرفِ اضافت |کا| اور پھر اس کے بعد سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم |ٹَٹُّو| لانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٨١ء کو "مثنوی نیرنگ خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : کِرائے کے ٹَٹُّو[کِرا + اے + کے + ٹَٹ + ٹُو]
  • جمع : کِرائے کے ٹَٹُّو[کِرا + اے + کے + ٹَٹ + ٹُو]
  • جمع غیر ندائی : کِرائے کے ٹَٹُّوؤں[کِرا + اے + کے + ٹَٹ + ٹُو + اوں (و مجہول)]

کرائے کا ٹٹو کے معنی

١ - پیسوں کی خاطر ہر طرح کا کام کرنے پر رضا مند ہو جانے والا، اجرت پر کام کرنے والا، مزدوری لے کر ہر طرح کا کام کرنے والا۔

"وہ" کرائے کا ٹَٹّو" تھا، کہ جس نے اجرت ادا کی، اس کا گن گایا، اور جس نے سُوکھا ٹالا . اس کی جان کو آرہا۔" (١٩٤٣ء، جنت نگاہ، ١٧١)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!