ٹھمری کے معنی
ٹھمری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹُھم + ری }
تفصیلات
iسنسکرت میں اصل |ستبھ+ ر+ اِکا سے ماخوذ اردو زبان میں |ٹھمری| مستعمل ہے اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٥ء میں "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ائك قسم كا ثہٹٹا سا گئت","ایک قسم کا چھوٹا سا گیت","ایک ہندی بحر یا وزن","جھوٹی بات","دو بول کا گیت","گانا کے ساتھ"]
ستْبھ+ر+اِکا ٹُھمْری
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : ٹھمْرِیاں[ٹُھم + رِیاں]
- جمع غیر ندائی : ٹُھمْرِیوں[ٹُھم + رِیوں (واؤ مجہول)]
ٹھمری کے معنی
١ - ایک قسم کا چھوٹا دوبول کا گیت جس میں عورت کی جانب سے اظہار عشق ہوتا ہے۔
نجد کے نغمے کہاں ان ٹھمریوں کے سامنے دیس کو جس نے بھلایا یہ وہی کھماچ ہے (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣٠٠:٢)
٢ - جھوٹی بات، افواہ، گپ۔ (فرہنگ آصفیہ)
ٹھمری english meaning
a species of metre; a variety of songa species of amorous composition(fig.) pelfold coin worth 1/32 rupee
شاعری
- کہیں ٹھمری کسی جا دادرا ہے
کہ ٹک سنتے ہی جس کے جی ہوا ہے - ٹھمری اس کی پڑے وہ جس دم کان
جائیں جنگل کے ہرنوں کے اوسان