ٹھٹھے بازی
{ ٹَھٹھ + ٹھے + با + زی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |ٹھٹھے| کے ساتھ فارسی مصدر|باختن| سے مشتق صیغہ امر |باز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٢ء میں "طلسم ہوشربا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
ٹھٹھے بازی کے معنی
١ - دل لگی، مذاق، تمسخر، خوش طبعی۔
"مرمر نے کہا مونڈی کاٹے مجھ سے بھی ٹھٹھے بازی کرتا ہے کچھ کمبختی آئی ہے۔" (١٨٨٢ء، طلسم ہوشربا، ٣٧٧:١)