پا بجولاں

{ پا + بَجَو (و لین) + لاں }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |پا| کے ساتھ |ب| بطور حرف جار لگا کر فارسی اسم زنجیر لگانے سے مرکب |پابجولاں| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٦ء کو"فرہنگ آصفیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

پا بجولاں کے معنی

١ - مقید، بیڑیاں پہنے ہوئے (مجازاً) چلنے سے معذور و مجبور۔

"اس نے فوج کے ایک دستے کو بلا کر حکم دیا کہ پانی کو پابجولاں حاضر کرو۔" (١٩٣١ء، سیدہ کا لال، ١٦٣)

مترادف

پابند, زندانی