پا بدامن کے معنی
پا بدامن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پا + بدا + مَن }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسما |پا| اور |دامن| کے درمیان |ب| بطور حرف جار لگا کر مرکب |پا بدامن| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٢ء کو "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
پا بدامن کے معنی
١ - گوشہ گیر، (علائق دنیوی سے) بے نیاز۔
"امیر نے جب خواجہ صاحب سے بیعت کی تو جو کچھ نقد اور اسباب تھا سب لٹا دیا اور پابدامن ہو کے بیٹھ رہے۔" (١٩٠٧ء، شعرالعجم، ٩٨:٢)