پا برہنہ
{ پا + بَرَہ (فتحہ ر مجہول) + نَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسما |پا| اور |برہنہ| پر مشتمل مرکب اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٠ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
پا برہنہ کے معنی
١ - جس کے پاؤں میں جوتیاں یا کھڑاؤں نہ ہو، ننگے پاؤں۔
پا برہنہ نہ جنوں میں بھی خدا نے رکھا آبلہ پڑھ کے مرے پاؤں میں پاپوش ہوا (١٨٧٠ء، دیوان اسیر، ١٠:٣)