پاجامہ کے معنی
پاجامہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پا + جا + مَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |پا| کے ساتھ اسم |جامہ| بطور لاحقہ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٧٨ء میں "مثنویات میر حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گھٹنا","تنبانِ شرعی","تہ پوشی","زیر پوش","زیر جامہ","وہ سلا ہوا دو پائینچوں والا کپڑا جو نچلے دھڑ پر پہنا جاتا ہے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
پاجامہ کے معنی
١ - ٹانگوں میں پہننے کا ایک لباس جس سے ٹخنے سے کمر تک کا حصہ ڈھکا رہتا ہے، ازار۔
"آپ نے منا کے بازار میں پاجامہ خریدا تھا۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ١٩٩:٢)
٢ - شلوار، تہہ پوشی، تنباں، ستھنا۔ (فرہنگ آصفیہ، 474:1)
پاجامہ english meaning
to paddle (a boat)to rowTrousers
شاعری
- سیہ موباف، پاجامہ گلابی، چمپئی نیفہ
ڈوپٹہ سرخ، انگیا سبز، کرتی زعفرانی ہے - تھا عید کو عریاں کہ عنایت ہوئی پوشاک
عمامہ و پیراہن و پاجامہ و روپاک - شغل کے واسطے طاؤسی بناؤ تو سہی
پر نہیں بننے کی پاجامہ کمخواب کی بط
محاورات
- الٹا پاجامہ گڑ چنے