پاجی پن
{ پا + جی + پَن }
تفصیلات
iفارسی سے ماخوذ اسم صفت |پاجی| کے ساتھ ہندی لاحقہ کیفیت |پن| سے مرکب |پاجی پن| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "خدائی فوجدار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
پاجی پن کے معنی
١ - کمینگی، بد ذاتی، شرارت، لچا پن۔
"تمہاری صورت پر تو وہی پاجی پن برستا ہے۔" (١٩٠٩ء، خوبصورت بلا، ٩)