پاجیانہ

{ پا + جِیا + نَہ }

تفصیلات

iفارسی اسم صفت |پاجی| کے ساتھ فارسی لاحقہ نسبت |انہ| بڑھانے سے |پاجیانہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["پاجی "," پاجِیانَہ"]

اسم

صفت نسبتی

پاجیانہ کے معنی

١ - رذیلوں یا شریروں جیسا، رذالت یا شرارت پر مبنی۔

"بدزبان بے لگام نے . ایک کتاب نہایت گستاخانہ بلکہ پاجیانہ . لکھ ماری۔" (١٩٢٧ء، محمد علی، ٤١٥:١)