پارلیمان
{ پار + لی + مان }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "مضامین فرحت" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Parliament "," پارلیمان"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
پارلیمان کے معنی
١ - مجلس شوریٰ، منتخب نمائندوں کی جماعت، جو قانون سازی اور حکومت کے کاموں میں مدد کرتی ہے، کسی ملک کی اعلٰی مجلس مقننہ۔
"تم کو اپنے کاموں سے اتنی فرصت کہاں ہے کہ ملک کی پارلیمان میں شرکت کر سکو۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٦٢:٣)