پارہ[2] کے معنی
پارہ[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پا + رَہ }
تفصیلات
iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : پارے[پا + رے]
- جمع : پارے[پا + رے]
- جمع غیر ندائی : پاروں[پا + روں (و مجہول)]
پارہ[2] کے معنی
١ - ایک سیال دھات کا نام جو سفید وزنی اور بے قرار یا متحرک ہوتی ہے تنہا آنچ پر نہیں ٹھہرتی، سیماب۔
"جب . مقیاس الحرارت کا پارہ مطلق نہیں چڑھتا تو اس درجے کو صفر کہتے ہیں۔" (١٩١٢ء، شعرالجم، ٢٤٠:٤)